آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن اس کا الگ مزہ ہے: روہت شرما
سڈنی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان نے تیسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ اگرچہ آسٹریلیا نے سیریز 2-1 سے جیت لی لیکن ہندوستان نے سڈنی میں اپنا دبدبہ دکھایا۔ اس جیت کے ہیرو روہت شرما رہے جنہوں نے ناٹ
Playing in Australia is always challenging but it is fun: Rohit


سڈنی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان نے تیسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ اگرچہ آسٹریلیا نے سیریز 2-1 سے جیت لی لیکن ہندوستان نے سڈنی میں اپنا دبدبہ دکھایا۔ اس جیت کے ہیرو روہت شرما رہے جنہوں نے ناٹ آوٹ سنچری (121رن) بنا کر ٹیم کو آسان جیت دلائی۔

پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز دونوں قرار دیے گئے روہت شرما نے میچ کے بعد کہاکہ ”آسٹریلیا میں کھیلنا کبھی آسان نہیں ہوتا، یہاں کے گیند باز معیاری ہیں، اس لیے صورتحال اور حالات کو سمجھنا ضروری ہے۔ میں صرف وہی کرنے کی کوشش کر رہا تھا جو ٹیم کے لیے بہتر ہو۔ طویل عرصے کے بعد واپسی کی تھی لیکن تیاری اچھی تھی، اس لیے میں پر اعتماد تھا۔“

روہت نے کہا، ”حالانکہ ہم سیریز نہیں جیت سکے، لیکن اس میں بہت سے مثبت پہلو رہے ۔ یہ ابھی ایک نوجوان ٹیم ہے اور بہت سے کھلاڑی پہلی بار آسٹریلیا آ ئے ہیں۔ جب میں پہلی بار آیا تھاتو سینئرز نے بہت مدد کی تھی - اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کھلاڑیوں کو وہی رہنمائی فراہم کریں۔ بیرون ملک کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ہے، اس لیے تجربات کا اشتراک بہت ضروری ہے۔“

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ آسٹریلیا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ روہت نے کہا، ”سڈنی ایک شاندار میدان ہے - ایک زبردست پچ، زبردست ہجوم۔ جب آپ یہاں کھیلتے ہیں، تو آپ اپنے آپ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ میںیہاں صرف کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایسا کرتا رہوںگا۔“

میچ کی بات کریں تو آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 236 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ جواب میں ہندوستان نے روہت (ناٹ آو¿ٹ 121) کی ناٹ آوٹ سنچری اور وراٹ کوہلی (74 ناٹ آو¿ٹ) کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت 38.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande