ہرشیت رانا، روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کو سیریز میں کلین سویپ کرنے سے روکا
۔بھارت نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ روہت نے ناٹ آوٹ سنچری اور کوہلی نے نصف سنچری بنائی سڈنی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں ہفتہ کا دن ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لئے ایک یادگار دن رہا، کیونکہ سابق کپتان روہت شرما او
Harshit, Rohit and Virat prevent Australia from sweeping series


۔بھارت نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی

۔ روہت نے ناٹ آوٹ سنچری اور کوہلی نے نصف سنچری بنائی

سڈنی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں ہفتہ کا دن ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لئے ایک یادگار دن رہا، کیونکہ سابق کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز نے آسٹریلیا کو 3-0 سے سیریز جیتنے سے روک دیا۔ روہت نے اپنے بین الاقوامی کریئر کی 50ویں سنچری اسکور کی، جب کہ سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

دونوں عظیم بلے بازوں نے جنوری 2020 کے بعد پہلی بار کسی بھی فارمیٹ میں سنچری شراکت داری کی اور ہندوستان کو نو وکٹوں سے شاندار جیت دلائی۔ اس سے قبل نوجوان تیز گیند باز ہرشیت رانا (4/39) نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو صرف 236 رن پر ڈھیر کردیا۔ میتھیو رینشا (56رن)ہی تنہا جدوجہد کر تے نظر آئے ،جبکہ ہندوستانی گیند بازوں - ہرشیت رانا،واشنگٹن سندر ، محمد سراج ، کلدیپ یادیو اور اکسر پٹیل نے اپنیبہترین گیند بازی سے میزبانوں کی کمر توڑ دی۔

آسٹریلیائی بلے بازجدوجہد کرتے نظر آئے

آسٹریلیائی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ الٹا ثابت ہوا۔ محمد سراج نے ابتدائی وار کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ (31) کو آو¿ٹ کر دیا۔مارش نے تھوڑی دیر تک کریز پر رکتے ہوئے 41 رن بنائے لیکن اکسر پٹیل کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ رینشا اور میتھیو شارٹ نے درمیان میں شراکت ہوئی، لیکن سندر اور اکسر کی بہترین گیند بازی نے رن ریٹ کو روک دیا۔ شارٹ (28) کا وکٹ کوہلی کے ہاتھوں ایک شاندار کیچ پر گرا، جبکہ شریس ایئر نے الیکس کیری کا ناقابل یقین کیچ لے کر سب کو حیران کر دیا - حالانکہ اس عمل میں ان کی بائیں پسلیاں زخمی ہوگئیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

جیسے ہی رینشا نصف سنچری بنانے کے بعد آوٹ ہوئے تو دیگر بلے باز تیزی جلدی -جلدی پویلین لوٹ گئے۔ ہرشیت اور پرسیدھ کرشنا نے آخری جھٹکے دیتے ہوئے میزبان ٹیم کی اننگز کو 46.4 اوورز میں 236 رن پر سمیٹ دیا۔

بھارت کی جوابی بلے بازی: کوہلی-روہت کا کلاسک شو

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے مضبوط آغاز کیا۔ روہت شرما اور شبھمن گل نے پاور پلے میں 68 رن جوڑے۔ گل (38) کے آو¿ٹ ہوتے ہی وراٹ کوہلی نے ہجوم کا پرجوش استقبال کیا۔ شروعات میں تھوڑی پریشانی کے بعد، کوہلی اور روہت نے 168 رن کی شاندار ناٹ آوٹ شراکت داری کی۔

روہت نے 21ویں اوور میں اپنی نصف سنچری بنائی، جبکہ کوہلی نے ون ڈے میں اپنی 75ویں نصف سنچری بنائی۔ دونوں نے ون ڈے میں 19ویں بار 100 سے زائد کی شراکت داری کی۔ کوہلی نے 32 ویں اوور میں اپنے 14,235 ویں رن تک پہنچ کر سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ روہت نے اگلی ہی گیند پر اپنی 33 ویں ون ڈے سنچری مکمل کی۔ آخر میں، کوہلی نے 38.3 اوورز میں ہندوستان کو 237/1 تک پہنچانے کے لیے فاتحانہ باونڈری لگائی۔ اس جیت نے نہ صرف سیریز میں کلین سویپ کو روکا بلکہ ہندوستانی بلے بازی کی پرانی چمک بھی واپس لے کر آئی۔

مختصر اسکور

آسٹریلیا: 236 (46.4 اوورز) – میتھیو رینشا 56، مچل مارش 41؛ ہرشیت رانا 4/39، واشنگٹن سندر 2/44۔

ٹیم انڈیا: 237/1 (38.3 اوورز) – روہت شرما 121*، وراٹ کوہلی 74*۔

نتیجہ: بھارت 9 وکٹوں سے جیت گیا۔ آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande