
واشنگٹن، 25 اکتوبر (ہ س)۔ فینٹینائل سے متعلق کیمیکل کے بین الاقوامی سپلائرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر رہی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے۔ امریکہ نے بیرون ملک پیدا کئے جانے والے ایسے کیمیکلز اور ان سے متعلقہ فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کے لیے انسداد منشیات کی پالیسی شروع کی ہے۔ صدر ٹرمپ اور پٹیل نے چین کو امریکہ میں منشیات کی عادت کے بحران کو ہوا دینے کے لئے موردالزام ٹھہرایا ہے ۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق کاش پٹیل اپنے دورہ چین کے دوران چینی قیادت اور حکام کے ساتھ فینٹینائل کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران غیر قانونی منشیات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ،”پہلا سوال جو میں اس سے پوچھوں گا ،وہ فینٹینیل کے بارے میں ہے۔“ ٹرمپ نے یہ بات جمعرات کو وائٹ ہاو¿س کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔ اس تقریب کا انعقاد منشیات اسمگلنگ میں ڈرگ کارٹیلپر کاروائی کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انتظامیہ نے اب تک بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی ہیں۔ پٹیل نے کہا کہ انتظامیہ نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔ اپنی دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالنے کے چند دن بعد، ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین امریکہ میں منشیات کے بہاو¿ کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ پچھلے مہینے 3 ستمبر کو پٹیل نے انکشاف کیا کہ کچھ چینی کمپنیاں مبینہ طور پر فینٹینائل کی تیاری کے لیے ضروری کیمیکل بناتی ہیں۔ 16 ستمبر کو سینیٹ میں گواہی کے دوران، پٹیل نے کہا تھاکہ ایجنسی نے مین لینڈ چینی کاروباریوں اور کاروباری اداروں سے منسلک کرپٹو کرنسی والٹ بھی ضبط کیے ہیں جن پر فینٹینائل کی پیداوار میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد