سیکولر پارٹیوں کی غیر سنجیدگی سے بہار فرقہ پرستوں کے شکنجے میں چلا جائے گا
مہاگٹھ بندھن پوری طرح بکھررہا ہے اور عوام متحد نظر آرہے ہیں،غیر بھاجپائی پارٹیوں میں سنگھی لابی کا دبدبہ۔مولانا سید طارق انورپورنیہ،21 اکتوبر(ہ س)۔بہار میں سیکور پارٹیوں کی جیت کی راہیں صاف ہیں،بہار کے لوگ بھاجپااور اس کی حلیف جماعتوں کے شکنجے سے ب
سیکولر پارٹیوں کی غیر سنجیدگی سے بہار فرقہ پرستوں کے شکنجے میں چلا جائے گا


مہاگٹھ بندھن پوری طرح بکھررہا ہے اور عوام متحد نظر آرہے ہیں،غیر بھاجپائی پارٹیوں میں سنگھی لابی کا دبدبہ۔مولانا سید طارق انورپورنیہ،21 اکتوبر(ہ س)۔بہار میں سیکور پارٹیوں کی جیت کی راہیں صاف ہیں،بہار کے لوگ بھاجپااور اس کی حلیف جماعتوں کے شکنجے سے بہار کو نجات دلانے کے کے لئے متحد ہیں لیکن سیکولر پارٹیوں کے مفادات،بے حسی اور عدم سرگرمی سے ایسا لگتا ہے کہ مہا گٹھ بندھن میں سنگھی ذہنیت کے لوگوں نے پہلے ہی شمولیت اختیار کرلی تھی۔ان خیالات کا اظہار سیاسی تجزیہ کار،اسلامک پیس فاو¿نڈیشن آف انڈیا کے چیر مین و نوجوان عالم دین مولانا سید طارق انور نے کیا۔پریس کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست ا نکشافات کرکے عوام کے دلوں میں مرکزی حکومت پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی سے نفرت کا ماحول پیدا کردیا تھا۔بہار کے لوگوں نے ٹھان لیا تھا کہ اب کے بھاجپا اور اس کی حلیف جماعتوں کے قدم نہیں ٹکنے دیں گے لیکن خود کو عوام کا مسیحا اور بہار کا وفادار کہلانے والی پارٹیاں ایک دوسرے کی دشمنی پر آمادہ نظر آرہی ہیں۔ٹکٹوں کی غلط تقسیم،امیدواروں کے غیر دانشمندانہ انتخاب اورسیکولر ووٹوں کے بکھراو¿ نے فرقہ پرست جماعتوں کی جیت کے دروازے کھول دیئے ہیں۔چھوٹے چھوٹے مفادات کی لڑائیوں کے سبب بہار میں مفاد پرست جماعتوں کے خلاف بنے بنائے ماحول کو خراب کرکے غیر سیکولر پارٹیوں کے لئے جیت کی راہیں ہموار کرنے کے جو اقدامات کئے جارہے ہیں ان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی سیکولر پارٹیوں کا بوریا بستر بندھ جائے گا۔

مولانا سید طارق انور نے کہا کہ اگر مفاد پرست لیڈروں کی وجہ سے بہار میں فرقہ پرست جماعتوں کو کامیابی ملی تو سارے ملک سے سیکولر پارٹیوں کا صفایا یقینی ہے۔انہوں نے کانگریس،آجے ڈی اور ان کی ہم خیا ل پارٹیوں کے لیڈران سے کہا کہ جس طرح کی سازشوں کا شکار ہوکر آپ لوگ بہار کو بھاجپا کے حوالے کررہے ہیں،تاریخ کبھی آپ کو معاف نہیں کرے گی۔ضرورت ہے کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت ہوش کے ناخن لے اور ان عناصر کا پتہ لگائے جو سنگھی سازشوں کو کامیاب ہونے دے رہے ہیں،کانگریس ہی واحد جماعت ہے جو ملک کی تقدیر کو سنوار سکتی ہے لیکن اسی کے کچھ لیڈران معمولی مفادات کی خاطرپارٹی کی جیت کو ہار میں بدلنے اور بھاجپاکو من مانی کرنے کے لئے فضا سازگار کررہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande