نظامیہ طبیہ کالج کا وجود خطرے میں،محکمہ آیوش، حکومت تلنگانہ کے متعصبانہ رویہ سے طب یونانی کو شدید نقصان
حیدرآباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ زیرصدارت ڈاکٹر اے اے خاں ، علی گڑھ بلڈنگ، بشیرباغ، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تاریخی نظامیہ طبیہ کالج کی ناگفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ا
نظامیہ طبیہ کالج کا وجود خطرے میں،محکمہ آیوش، حکومت تلنگانہ کے متعصبانہ رویہ سے طب یونانی کو شدید نقصان


حیدرآباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ زیرصدارت ڈاکٹر اے اے خاں ، علی گڑھ بلڈنگ، بشیرباغ، حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تاریخی نظامیہ طبیہ کالج کی ناگفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور محکمہ آیوش، حکومت تلنگانہ کے متعصبانہ رویہ سے طب یونانی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ہنوز دواﺅں کی قلت سے مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ قابل مبارکباد ہے کہ اس کی محنت رنگ لائی اور رواں سال 2025-26 میں نظامیہ طبیہ کالج کی سیٹوں کی تعداد کم ہونے کے نقصان کو روکا جانا ممکن ہوسکا۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ ا?ل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ اپنی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرے گی تاکہ تلنگانہ اسٹیٹ میں طب یونانی کا کھویا ہوا وقار بحال ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن اِسکن ڈِس آرڈرس حیدرآباد کے ڈائرکٹر ڈاکٹر یونس افتخار منشی نے قابل ذکر کارہائے نمایاں انجام دے کر سی سی آریوایم کا نام روشن کیا۔ اس کے لیے وہ قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد میگا مفت یونانی میڈیکل کیمپ ان کے تعاون سے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ نے منعقد کیے اور وہ عوام الناس کے لیے یکساں مفید ثابت ہوئے۔

میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے نائب صدر اور ڈائرکٹر نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن اِسکن ڈِس آرڈرس حیدرآباد ڈاکٹر محمد عطاءاللہ شریف، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ٹیکنکل ونگ کے قومی صدر پروفیسر ایم اے فاروقی اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کے سرپرست ڈاکٹر غلام محمد اقبال وغیرہ نے بھی تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے مفید مشوروں سے نوازا۔ مدعو خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر افتخار یونس منشی، معروف ملّی کارکن عبدالرب صاحب کے علاوہ حکیم مرزا صفی اللہ بیگ، ڈاکٹر محمد جہانگیر عالم، ڈاکٹر سمیع الدین متین وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ تمام شرکاءکا شکریہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کے جنرل سکریٹری حکیم حسام الدین طلعت نے ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande