دیوالی کے بعداے کیو آئی میں معمولی اضافہ، ’آپ‘ گمراہ کررہی ہے: سرسا
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے دیوالی کے بعد راجدھانی کے ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافہ سے متعلق الزامات کی وضاحت کی ہے۔ سرسا نے کہا کہ دارالحکومت کی ہوا کا معیار پہلے سے ہی خراب تھا اور دیوالی کے بعد اس میں
دیوالی کے بعداے کیو آئی میں معمولی اضافہ، ’آپ‘ گمراہ کررہی ہے: سرسا


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے دیوالی کے بعد راجدھانی کے ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافہ سے متعلق الزامات کی وضاحت کی ہے۔ سرسا نے کہا کہ دارالحکومت کی ہوا کا معیار پہلے سے ہی خراب تھا اور دیوالی کے بعد اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سماج کے ایک طبقے کو خوش کرنے کے لئے ہندوو¿ں کے عقیدے پر سوالیہ نشان لگایا جا رہا ہے۔

سرسا نے منگل کو دہلی سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مصنوعی بارش کے مسئلہ پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ابر آلود موسم کی صورت میں ایسا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’کلاو¿ڈ سیڈنگ: پہلے بادل آتے ہیں پھر سیڈنگ ہوتی ہے۔ سیدنگ تبھی ہو سکتی ہے جب بادل ہوں گے۔ جس دن بادل ہوں گے ہم سیڈنگ کریں گے اور بارش ہو گی۔‘

سرسا نے کہا کہ پٹاخوں کی اجازت کے باوجود دہلی میں اے کیو آئی میں دیوالی کے دوران صرف 11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے لیے دیوالی کو مورد الزام ٹھہرانا ناانصافی ہے۔ دیوالی تمام ہندوو¿ں اور سناتن پرستوں کے لیے آستھا کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی بی جے پی کا تہوار نہیں ہے۔ بی جے پی صدر اور بی جے پی کے وزیر اعلی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالانکہ یہ سناتن ہندو تہوار ہے۔

انہوں نے کہا، ’میں آپ کو بتاتا ہوں، جو لوگ دیوالی پر اس کا الزام لگا رہے ہیں، وہ پوری طرح سے جھوٹ بول رہے ہیں، یہ صرف سماج کے ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اورنگزیب اور اکبر کے پرستار یہ کہہ رہے ہیں، جو اسمبلی میں ٹیپو سلطان کی تصویر لگا رہے ہیں، وہ یہ کہہ رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں دیوالی کے دوران پٹاخے جلائے جا رہے تھے، اس وقت پی ایم 2.5 کی سطح دیوالی سے پہلے 414 اور دیوالی کے بعد 435 تھی۔ پٹاخوں کی وجہ سے 21 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سال 2021 میں 80 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جب سال 2024 میں پٹاخوں پر پابندی لگائی گئی تھی تو دیوالی سے پہلے اے کیو آئی328 اور دیوالی کے بعد 360 تھا۔ پٹاخوں پر پابندی کے بعد بھی 32 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سپریم کورٹ کے حکم اور دہلی حکومت کی درخواست پر ہمیں سبز پٹاخوں کی اجازت مل گئی۔ دیوالی سے پہلے اے کیو آئی 345 تھا اور دیوالی کے بعداے کیو آئی 356 ہو گیا۔

سرسا نے الزام لگایا کہ اے اے پی کسانوں کو پرالی جلانے پر مجبور کر رہی ہے۔ کسان پرالی نہیں جلانا چاہتے لیکن انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت پر الزام لگایا کہ کسانوں کو منہ ڈھانپ کر پرالی جلانے پر مجبور کیا جا رہا ہے تاکہ پرالی کی آلودگی سے دہلی کو متاثرہو۔

سرسا نے کہا کہ آپ جان بوجھ کر دیوالی، سناتن دھرم اور ہندو مذہب کو تصویر میں لا رہی ہے۔ اروند کیجریوال نے سب سے پہلے دہلی میں پٹاخوں پر پابندی لگائی تاکہ ایک مخصوص کمیونٹی سے ووٹ حاصل کیا جا سکے اور انہیں خوش کیا جا سکے۔ آج صبح سے کیجریوال کی پوری ٹیم دیوالی پر مسلسل تنقید کر رہی ہے۔ سنجے سنگھ اور ان کے ساتھی کل رات سے ٹویٹ کر رہے ہیں، لوگوں سے دیوالی نہ منانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اے اے پی صدر بی جے پی پر تنقید کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande