راشٹرپتی بھون کے قریب نرمدا اپارٹمنٹس میں آتشزدگی
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ منگل کی دوپہر راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 31 کے قریب نرمدا اپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی موقع پر کہرام مچ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر
راشٹرپتی بھون کے قریب نرمدا اپارٹمنٹس میں آتشزدگی


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ منگل کی دوپہر راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 31 کے قریب نرمدا اپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی موقع پر کہرام مچ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ فی الحال پولیس آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق فائر کنٹرول روم کو تقریباً 1 بجکر 52 منٹ پر آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ نرمدا اپارٹمنٹس کے فلیٹ نمبر 19 میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچیں۔ آگ دو منزلہ عمارت کے گراو¿نڈ فلور پر گھریلو سامان میں مرکوز تھی۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً 20 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande