ڈیوٹی سے کم تنخواہ دینے پر مشتعل سیکورٹی گارڈ نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا
رام گڑھ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ رام گڑھ شہر میں کالج کے قریب ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ میں بدھ کی دیر رات ایک سیکورٹی گارڈ اچانک اپنے ساتھی پرمشتعل ہو گیا۔ نشے کی حالت میں اس نے اپنے ساتھی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ متوفی کی شناخت مارکیٹ کمیٹی کے رہ
Security guard enraged on being paid less than duty, killed with axe


رام گڑھ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ رام گڑھ شہر میں کالج کے قریب ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ میں بدھ کی دیر رات ایک سیکورٹی گارڈ اچانک اپنے ساتھی پرمشتعل ہو گیا۔ نشے کی حالت میں اس نے اپنے ساتھی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ متوفی کی شناخت مارکیٹ کمیٹی کے رہنے والے سنیل سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ قتل کے بعد قاتل سیکورٹی گارڈ شنکر مہتو نے رام گڑھ پولیس اسٹیشن جا کر خودسپردگی کر دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رام گڑھ تھانہ انچارج نوین پرکاش پانڈے جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ گرفتار کیا گیا شنکر مہتو راجرپا تھانہ علاقہ کے بہاتو جمیرا گاوں کا رہنے والا ہے۔

سنیل سنگھ کو قتل کرنے کے بعد، شنکر مہتو ذرا سی بھی نہیں گھبرایا۔اس نے کلہاڑی کو اپنے کمرے میں چھوڑا اور اپنی سائیکل پر سیدھا رام گڑھ تھانے پہنچا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی سیکورٹی گارڈ سنیل سنگھ کو قتل کر دیا ہے۔

رام گڑھ تھانے کے انچارج نوین پرکاش پانڈے نے بتایا کہ شنکر مہتو نے اپنے غصے کی وجہ بھی بتائی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس سے جتنا کام کرایاجاتا تھا،اسکے عوض میں ملنے والی کم رقم تھی۔اس کے علاوہ ، سنیل سنگھ اکثر مالک سے اس کی شکایت کرتا تھا جس کی وجہ سے اسے ڈانٹ پڑتی تھی۔ سنیل سنگھ نے بدھ کے روز بھی اسی طرح کی حرکتیں کیں۔ اس رات شنکر مہتو نے شراب پی اور نشے کی حالت میں سنیل سنگھ پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ اس نے اسے کئی بار کنپٹی پر مارا جس کے نتیجے میں سنیل سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande