بدنام زمانہ اسلحہ اسمگلر سندرم اپادھیائے انکاونٹر میں زخمی، غیر قانونی ہتھیار اور نقدی برآمد
مرزا پور، 17 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے مرزا پور میں جمعرات کی رات پولیس اور مجرموں کے درمیان تصادم میں ایک مطلوب بین ضلعی چور اور اسلحہ اسمگلر سندرم اپادھیائے زخمی ہوگیا۔پڑری تھانہ علاقے میں امریا ایودھیا پرساد موڑ کے قریب ہوئے اس تصادم میں پولیس
Notorious arms smuggler Sundaram Upadhyay injured in encounter


مرزا پور، 17 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے مرزا پور میں جمعرات کی رات پولیس اور مجرموں کے درمیان تصادم میں ایک مطلوب بین ضلعی چور اور اسلحہ اسمگلر سندرم اپادھیائے زخمی ہوگیا۔پڑری تھانہ علاقے میں امریا ایودھیا پرساد موڑ کے قریب ہوئے اس تصادم میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے ایک پستول، ایک ریوالور، دو زندہ کارتوس، ایک خالی کارتوس، ایک بلیٹ موٹر سائیکل اور 700 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شہر اورسی او صدر کی قیادت میں پڑری پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور نگرانی کی ٹیم مشترکہ طور پر مشکوک گاڑیوں کی جانچ کر ر ہی تھی۔ اسی دوران ایک مخبر نے اطلاع دی کہ مطلوب بدمعاش سندرم اپادھیائے غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ جھنگورا روڈ کی جانب سے آرہا ہے۔ پولیس نے اسے گھیرے میں لیا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں، پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی،جو اس کی ٹانگ میں لگی۔

زخمی بدمعاش کو پولیس کی تحویل میں پڑری کے پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نارمل بتائی جاتی ہے۔ایس پی سٹی رتیش سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم پڑری پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس میں مطلوب تھا۔ برآمدگی اور گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande