وزارت داخلہ نے لیہ میں 24 ستمبر کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے 24 ستمبر کو لیہ میں پیش آئے امن و امان کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں پولیس کارروائی کے دوران چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے جموںوکشمیر اور لداخ کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ا
وزارت داخلہ نے لیہ میں 24 ستمبر کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا


نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے 24 ستمبر کو لیہ میں پیش آئے امن و امان کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں پولیس کارروائی کے دوران چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے جموںوکشمیر اور لداخ کے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، اس واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے سابق جج ڈاکٹر جسٹس بی ایس چوہان کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واقعہ سے متعلق مختلف دفعات کے تحت لیہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 144/2025 درج کی گئی ہے۔ حکومت نے امن و امان کی سنگین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانا ضروری سمجھا ہے۔ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج موہن سنگھ پریہار کو عدالتی سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، اور آئی اے ایس تشار آنند کو جسٹس چوہان کی تحقیقات میں مدد کے لیے انتظامی سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے چیف سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتی انکوائری کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی اور لاجسٹک مدد کو یقینی بنائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande