جموں و کشمیر حکومت نے چار سال بعد دربار موو کو بحال کیا
جموں و کشمیر حکومت نے چار سال بعد دربار موو کو بحال کیا جموں، 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے ایک تاریخی اور اہم فیصلے کے تحت صدیوں پرانی روایت سالانہ دربار مووکو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی چار سال بعد ایک بار پھر سردیوں
Civil sec


جموں و کشمیر حکومت نے چار سال بعد دربار موو کو بحال کیا

جموں، 17 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے ایک تاریخی اور اہم فیصلے کے تحت صدیوں پرانی روایت سالانہ دربار مووکو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی چار سال بعد ایک بار پھر سردیوں کے دوران سول سکریٹریٹ اور دیگر اہم دفاتر سرینگر سے جموں منتقل کیے جائیں گے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق، سرینگر میں تمام دفاتر 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو بند ہوں گے، جب کہ جموں میں یہ دفاتر 3 نومبر کو دوبارہ کام شروع کریں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ دربار موو کی روایت کو سال 2021 میں اس بنیاد پر ختم کیا گیا تھا کہ اس پر بھاری مالی بوجھ پڑتا ہے اور ای-آفس نظام کے نفاذ سے دفاتر کی منتقلی کی ضرورت نہیں رہی۔ تاہم، نئی منتخب حکومت نے عوامی خواہشات اور انتظامی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تاریخی عمل کو ازسرِنو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دربار موو کی یہ روایت ڈوگرہ حکمرانوں کے دورِ حکومت سے چلی آ رہی ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر کے دونوں خطوں، یعنی جموں اور کشمیر، کے درمیان انتظامی برابری اور عوامی رابطے کو مضبوط بنانا تھا۔ اس فیصلے کو ریاستی وحدت اور تاریخی ورثے کی بحالی کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande