نئی دہلی،13اکتوبر(ہ س)۔آج دہلی کے جواہر بھون میں 85 فیصد سے لیکر 98.8 فیصد نمبر حاصل کرنے والے دسویں اور بارھویں کلاس کے طلباءو طالبات تھے یہ تمام اسٹوڈینٹس دہلی کے 29 اسکولوں سے تشریف لائے تھے انکے ساتھ کچھ اسکول کے ٹیچرز اور پرنسپل بھی موجود تھے۔ بچوں کے ساتھ انکے والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھاوہاں آج دہلی کے مختلف سماجی کارکنان مختلف ایں جی اوز کی بہت بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی پورا آڈیٹوریم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ آج ڈائیوا نے بیسٹ ٹیچرز کا ایوارڈ پرویز احمد کو انکی کیمسٹری کی بیش بحا خدمات انجام دینے اور بہت بڑی طلبائ و طالبات کو کامیاب بنانے میں انکا بہت اہم رول ادا کیا ہے آپ اینگلو عربک کے سب سے سینئیر ٹیچرز میں شامل ہے۔ بیسٹ این جی اوز کا ایوارڈ سٹی گل پبلک لائبریری کو انکے تما م اراکین کو اسٹیج پر بلاکر میمنٹو سے نوازہ ، عارف جمال صاحب انکی کمپیوٹر اے آئی کی خدمات کے لئیے نوازہ انھوں نے 25000 بچوں کو جاب دلوانے کے لئیے بہت نمایا کام کیا انکےاس بڑے کارنا مہ انجام دینے کے لئے ایوارڈ سے نوازہ گیا بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ پٹودی ہاو¿س کی پرنسپل کو دیا گیا۔
انھوں نے سائنس کے اسٹوڈینٹس کے لئیے اس پرانی دہلی میں ایک بڑا کام کیا ہے اور اب 30 سائنس کے اسٹوڈینٹ ہیں جو سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ڈائیوا کی اسکالر شپ حاصل کرنے والے دو اسٹوڈینٹ جسمیں ایک آئی بی ایم کمپنی میں ہیں اور ایک اسٹوڈینٹ چارٹرڈ اکاونٹینٹ کر رہے ہیں انھوں نے اپنی تقریر میں اسٹیج پر آکر ڈائیوا کا شکریہ ادا کیا۔ ایک ڈاکٹر ربا ناز کی کیٹیگری میں میں ایم بی بی ایس میں پڑھ رہی اسٹوڈینٹ کو بھی ایوارڈ سے نوازا انھوں نے اپنی تقریر میں ڈائیوا کا شکریہ ادا کیا۔آج کا پروگرا م حافظ عبدالماجد کی قرآت قرآن اور اسکے ترجمہ سے آغاز کیا گیا۔ آج کے ہمارے مہمان خطیب ڈاکٹر اکرام الحق کمشنر ریٹائیرڈ فارینسک لیب تھے انھوں نے بچوں کو اپنی تقریر میں قرآن آیت پڑھکر آسانی سے سمجھایا اپنے بارے میں بتایا کہ میں ایک بہت غریب گھر سے تھا میرے والد کے پاس فیس کے بھی پیسے نہیں تھے پر اگر کوئی پڑھنے والا ہو تو اللہ تعالیٰ خوب مدد کرتا ہے ، آج کی دوسری مہما ن ڈاکٹر غزالہ جو جے این یو کی پروفیسر تھی انھوں بہترین طریقے سے بچوں کو سمجھایا آج کے تیسرے چیف گیسٹ جناب سمیر احمد صدیقی تھے جو ایک بڑے یو ٹیوبر ہیں اور آئی اے ایس کے اسٹو ڈینٹس کو خطاب کرتے ہیں انھوں بتایا کہ اے آئی سے بڑا وہ ہے جو اسکو چلاتا ہے۔
انھوں ڈائیوا اور آج کے تمام کامیاب طلبا ئ وطالبات کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اتنے نمبر حاصل کرنا بہت بڑا کام ہے اور ان بچو ں کو پڑھائی کے ساتھ ہنر میں بھی آگے آنا چاہئیے۔ سمیر احمد صدیقی کے 40 منٹ کے خطاب میں تمام سامعین نے بہت دلچسپی سے سنا اور خوب تعریف کی اور بہت کچھ سیکھنے کو کو ملا انکے دست مبارک سے تمام ایورڈی کو ایوارڈ سے نوازے گئے۔آج ڈائیوا کی ڈاکو مینٹری دکھائی گئی اور آج ڈائیوا کے تعاون سے چلنے والے نوح میوات سے گوگل سے اے آءانسٹیوٹ کے بچے بھی آئے ان کے ٹیچرز نے بھی ڈائیوا کا شکریہ ادا کیا۔ آج ڈائیوا کے تمام ممبران پیٹرن جسمیں خلیل احمد ، اشوک ماتھر ، ارشد فہمی ، شعیب صاحب یامین قریشی ،و دیگر آج نعیم صاحب نے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ آج ڈائیوا کے ممبران ، جسمیں محمدتقی نائب صدر انور عبداللہ اخلاق الدین ، سکندر مرزا چنگیزی جنرل سیکریٹری ماجد افتخار صفیان شریف صاحب تمجید جواد ندیم ملک فرحین اور اسماءنے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ فرحان الحق دانش تنویر راشد طاہر طاہر لاہوتی عمران عارف سعدیہ ادیبہ و دیگر یہ پروگرام بہت کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا اسکے بعد تمام مہمانان کو ریفریشمینٹ باکس تقسیم کیئے گئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais