خاندانی استحکام اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دو روزہ ورکشاپ
ممبئی،11اکتوبر(ہ س)۔ آج کا انسان ایسے دور میں جی رہا ہے جہاں شادی اور خاندانی زندگی کا تصور کمزور ہوتا جا رہا ہے، نوجوان طبقہ شادی سے خوفزدہ ہے، جب کہ شادی شدہ افراد ذہنی دباو¿، بے چینی اور ڈپریشن جیسے مسائل سے جوجھ رہے ہیں، افسوسناک پہلو یہ ہے ک
خاندانی استحکام اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دو روزہ ورکشاپ


ممبئی،11اکتوبر(ہ س)۔ آج کا انسان ایسے دور میں جی رہا ہے جہاں شادی اور خاندانی زندگی کا تصور کمزور ہوتا جا رہا ہے، نوجوان طبقہ شادی سے خوفزدہ ہے، جب کہ شادی شدہ افراد ذہنی دباو¿، بے چینی اور ڈپریشن جیسے مسائل سے جوجھ رہے ہیں، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ طلاق اور علیحدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں خاندانی نظام عدم استحکام کا شکار ہے۔ایسے حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ رشتوں میں ہم آہنگی، سمجھ داری اور محبت کو فروغ دیا جائے، تاکہ خاندان مضبوط بنیادوں پر قائم رہ سکیں۔ اسی مقصد کے تحت معروف عالم دین مفتی اشفاق قاضی کے قائم کردہ ادارہ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹرکی جانب سے ’ماسٹری آف ریلیشن شپ‘ کے عنوان سے ایک دو روزہ خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے، یہ ورکشاپ 18 اور19 اکتوبر کو الما لطیفی ہال، ایم ایچ صابو صدیق کالج، بائیکلہ (ممبئی) میں منعقد ہوگا، پروگرام میں ماہرینِ نفسیات اور خاندانی امور کے رہنما شرکاءکی رہنمائی کریں گے، تاکہ وہ اپنی شخصیت اور تعلقات کا جائزہ لے سکیں، مثبت طرزِ فکر اختیار کریں، اور ایک خوشگوار و پ±رسکون خاندانی ماحول قائم کرنے میں کامیاب ہوں، یہ ورکشاپ ا±ن افراد کے لیے نہایت مفید ہے جو شادی کے خواہش مند ہیں یا شادی شدہ زندگی کے مسائل سے دوچار ہیں، فیملی فرسٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام شرکاءکی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، یہاں قبل از شادی اور بعد از شادی کے مسائل پر ماہرین سیر گفتگو کے ذریعے شرکاءکی رہنمائی کریں گے، دلچسپی رکھنے والے افراد سے ورکشاپ میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی ازدواجی اور خاندانی زندگی کو بہتر بنانے کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں، پروگرام کی مختصر فیس بھی رکھی گئی ہے تاکہ ورکشاپ کی اہمیت و افادیت شرکاءکے پیش نظر رہے، سیٹیں محدود ہیں جلد ہی اپنا رجسٹریشن کراکر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں رجسٹریشن کے لئے وہاٹس7837833888 پر رابطہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande