جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندوستان کی سب سے اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والی مرکزی یونیورسٹی قرار
ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں تمام ہندوستانی اداروں میں تیسرے مقام پر، 401–500 کے بینڈ میں شمولیتنئی دہلی، 11 اکتوبر(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں شاندار کارکردگی کا
جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندوستان کی سب سے اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والی مرکزی یونیورسٹی قرار


ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں تمام ہندوستانی اداروں میں تیسرے مقام پر، 401–500 کے بینڈ میں شمولیتنئی دہلی، 11 اکتوبر(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی سب سے اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والی سینٹرل یونیورسٹی اور ملک بھر میں تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ اعلان 9 اکتوبر 2025 کو کیا گیا۔جامعہ نے اپنی گزشتہ کارکردگی میں نمایاں بہتری دکھائی ہے، اور پچھلے سال کے 501–600 کے بینڈ سے اوپر اٹھتے ہوئے اب 401–500 کے بینڈ میں جگہ بنائی ہے۔ یہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی 22ویں سالانہ درجہ بندی ہے، جس میں دنیا کے 115 ممالک و خطوں کی 2,191 جامعات شامل تھیں۔ہندوستانی اداروں میں جامعہ سے آگے صرف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (IISc)، بنگلور(پہلا مقام) اور سیویتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ٹیکنیکل سائنسز، چنئی(دوسرا مقام) ہیں۔ اس طرح جامعہ واحد سینٹرل یونیورسٹی ہے جس نے بین الاقوامی درجہ بندی کے اس ممتاز 401–500 بینڈ میں جگہ پائی ہے۔اس کامیابی پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور مسجل پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے پوری جامعہ برادری بالخصوص IQAC ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا: یہ شاندار کارکردگی ہمارے اساتذہ، طلبہ، محققین، سابق طلبہ، غیر تدریسی عملے اور صنعت و تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، جس نے جامعہ کو تعلیمی معیار، بین الاقوامی حیثیت اور تحقیقی برتری کے میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید کہا: جامعہ کا مقصد ہمہ جہت تحقیق، بین اللسانی تدریسی طریقہ کار، اور عالمی اشتراک پر ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جامعہ جلد ہی دنیا کی پہلی 200 جامعات کے زمرے میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگی۔”پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے مزید کہا: جامعہ نے تدریس اور تحقیق کے میدان کو مستحکم کرنے کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی، تحقیقی تربیت، وسائل میں اضافے، اور ایک ایسے علمی ماحول کے قیام پر مسلسل توجہ دی ہے جہاں تحقیق اور اختراعی فکر کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر 2025 میں جاری نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (NIRF) انڈیا رینکنگ میں بھی جامعہ کی کارکردگی غیر معمولی رہی، جو تدریسی اور تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے ہمارے منظم و مربوط اقدامات کا ثبوت ہے۔ جامعہ اپنے علمی امتیاز اور فکری وقار کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جو ہندوستان کے عالمی معیار کی یونیورسٹیاں بنانے کے وڑن سے ہم ا?ہنگ ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں اداروں کو پانچ بنیادی شعبوں—تدریس، تحقیقی ماحول، تحقیق کے معیار، بین الاقوامی نقطہ? نظر، اور صنعتی اثر، پر مشتمل 18 کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر درجہ دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande