آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (جموں اینڈ کشمیر) کا سوپور میں پہلا ریاستی طبّی کنونشن30 اکتوبر کو
سری نگر، 11 اکتوبر(ہ س)۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (جموں اینڈ کشمیر) کی جانب سے 30 اکتوبر 2025 کو سوپور میں پہلا یک روزہ ریاستی طبّی کنونشن منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دارالشفاءواقع ہائی ہالینڈ کالونی، سوپور میں حکیم مح
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (جموں اینڈ کشمیر) کا سوپور میں پہلا ریاستی طبّی کنونشن30 اکتوبر کو


سری نگر، 11 اکتوبر(ہ س)۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (جموں اینڈ کشمیر) کی جانب سے 30 اکتوبر 2025 کو سوپور میں پہلا یک روزہ ریاستی طبّی کنونشن منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دارالشفاءواقع ہائی ہالینڈ کالونی، سوپور میں حکیم محمد اشرف لون کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ریاست جموں اینڈ کشمیر میں طب یونانی کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حکیم اشرف لون نے کہا کہ باضابطہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (جموں اینڈ کشمیر) کی تشکیل کا عمل مکمل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ریاستی طبّی کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ طب یونانی کے فروغ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کا کردار یقینا دور حاضر میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ عوام کو ا±ن کے مزاج کے مطابق صحت کی بحالی میں یونانی طریقہ علاج سب سے بہتر ہے۔ اس لیے اس کے چلن کو عام کرنا نہایت ضروری ہے۔

میٹنگ میں حکیم امتیاز احمد، ڈاکٹر شوکت احمد قریشی، ڈاکٹر جاوید احمد، ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر نظیر احمد، حکیم پیرزادہ شوکت، جناب دارمجید، حکیم میسور محی الدین، حکیم تشفیق، حکیم عرفان، حکیم زبیر، حکیم رئیس اور حکیم بلال صاحبان وغیرہ موجود تھے۔ تمام شرکاءکا شکریہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (جموں اینڈ کشمیر) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد یوسف دِنتھو نے ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande