قرآن کے متن و ترجمہ سے متعلق ہندی زبان کی مقبول ویب سائٹ پر آڈیو سیکشن کا اضافہ
نئی دہلی،06جنوری(ہ س)۔ قران کریم کے عربی متن اور ہندی ترجمہ سے متعلق ویب سائٹ quraninhindi.com،جس پر قران کریم کاعربی متن اورہندی ترجمہ کا ٹیکسٹ مواد پہلے سے موجود تھااس میں آڈیو سیکشن کے اضافہ کا اجراءمولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کے ہاتھوں مرکز جماعت
قرآن کے متن و ترجمہ سے متعلق ہندی زبان کی مقبول ویب سائٹ پر آڈیو سیکشن کا اضافہ


نئی دہلی،06جنوری(ہ س)۔ قران کریم کے عربی متن اور ہندی ترجمہ سے متعلق ویب سائٹ quraninhindi.com،جس پر قران کریم کاعربی متن اورہندی ترجمہ کا ٹیکسٹ مواد پہلے سے موجود تھااس میں آڈیو سیکشن کے اضافہ کا اجراءمولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کے ہاتھوں مرکز جماعت اسلامی کے میڈیا ہال میں ہوا۔ اس طرح عربی زبان میں تلاوت و ہندی میں ترجمانی کے متن کو پڑھنے کے ساتھ تلاوت و ترجمانی کے سننے کا بھی نظم ہو گیا ہے۔ یہ ویب سائٹ جماعت اسلامی ہند، دہلی حلقہ کے تحت چلائی جا رہی ہے۔دہلی حلقہ کے امیر جماعت اسلامی ہند جناب سلیم اللہ خان نے تقریب اجرائ کی صدارتی گفتگو میں کہا کہ ہندی زبان میں قران کے ترجمہ کو پڑھنے اور سننے والوں کی تعداد میں برابر اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہ کام مفید ہےاس لئے جن احباب نے اس کام میں حصہ لیا ہے وہ مبارک باد اور دعا کے مستحق ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس ویب سائٹ کے مشمولات کو بہتر سے بہتر بنانے کے مسلسل کی کوشش جاری ہے اور موجودہ کام اسی سمت ایک اچھا قدم ہے۔ وارث حسین جنہونیں اس ویب سائٹ کی ابتدائ کرنے اور اس کے بہتری میں کلیدی رول ادا کیا ہے، اس سائٹ کے شروع کرنے کے محرکات اور اس کے مختلف فوائد و مراحل سے مطلع کیا اور بتایا کہ ابتدائ۔ اس میں صرف مولانا فاروق خان? کے ذریعہ کئے گئے ہندی ترجمہ اپلوڈ کیا گیا تھا۔ سابقہ سال اس پر عربی متن ڈالنے کا نظم کیا گیا اور اب ان دونوں کی آڈیو بھی اپلوڈ کرنے کی تقریب ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر وقار انور نے اس ویب سائٹ کے مقبول اور مفید ہونے کے ثبوت کے طور پر سابقہ سال اس کے استعمال کرنے والوں یعنی ہٹس کے اعداد شمار پیش کیا جس کے مطابق یہ گنتی تیس لاکھ سے زائد ہے۔ اس سے استعفادہ کرنے والے افراد دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں جس کے مطابق ہندوستان میں 52 فی صد، امریکہ میں 35 فی صد، کناڈا میں چار فی صد، سعودی عرب میں 3تین فی صد، پولینڈ، یو اے ای اور بریٹین میں ایک ایک فی صد اور دیگر ممالک میں تین فی صد افراد تھے۔ اس سائٹ کے تمام مراحل میں تکنیکی مہارت جناب ابصار الحق نے فراہم کی اور اس بات کو بیان کیا گیا کہ موصوف نے اس کام میں اپنی فنی صلاحیتوں کے علاوہ قلبی تعلق کو برقرار رکھا۔ مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande