خواجہ معین الدین چشتی نے ہمیشہ محبت اور اخوت کا پیغام دیا۔ سنیل تٹکرےممبئی، 07 جنوری(ہ س)۔ سلطانِ ہند خواجہ معین الدین چشتی کے اجمیر شریف میں ہو رہے 813 ویں سالانہ عرس کےموقع پرراشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت دادا پوار) کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی کے آستانے پر پیش کرنے کیلئے ایک خوبصورت چادر اجمیر شریف کیلئے روانہ کی گئی۔ ممبئی کے نریمن پوئنٹ پر واقع این سی پی صدر دفتر بمقابل منترا لیہ میں ایک باوقار تقریب میں این سی پی مہاراشٹر کے صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے پارٹی صدر اجیت پوار کی جانب سے پارٹی کے دیگر عہدیداران اور سماجی شخصیات کی موجودگی میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر ایک خوبصورت چادر پیش کرنے کیلئے روانہ کی۔ سنیل تتکرے نے چادر این سی پی نائب صدر سلیم سارنگ اور ان کے ساتھیوں کے حوالے کی۔ سلیم سارنگ کی قیادت میں عقیدتمندوں کا ایک قافلہ چادر لیکر اجمیر کے لئے روانہ ہوگا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے نے کہا کہ 813 ویں عرس کے موقع پر ہمیں خواجہ صاحب کے دربار میں چادر پیش کرتے ہوئے بڑی مسرّت ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا خواجہ صاحب پورے ہندوستان کے بادشاہ ہیں اور ہندو مسلم سبھی اُن سے فیوض و برکات حاصل کیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ خواجہ معین الدین چشتی عرس موقع پر عقیدت مند چادر پیش کرکے خواجہ معین الدین چشتی سے محنت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں بھی عرس پاک کے موقع پر خواجہ صاحب کے دربار میں چادر پیش کرتیں ہیں۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار کی جانب سے پیش کی گئی چادر سلیم سارنگ دس گاڑیوں کے قافلے اور پچاس عقیدت مندوں کے ہمراہ چادر اجمیر شریف لیجائیں گے اور خواجہ صاحب کے دربار میں پیش کریں گے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan