کوٹہ،08جنوری(ہ س)۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی *انصاری ویلفئیر سوسائٹی کوٹہ* کی جانب سے راجستھان کے کءاضلاع سے مختلف کلاسیس میں 240 ٹاپر طلبا و طالبات کا حوصلہ افزائی کا پروگرام پی اے ایس گارڈن کوٹہ میں منعقد کیا گیا ، جن میں 85 فی صدی سے اوپر نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔ ان بچوں میں ڈاکٹرس ، انجینیئرس ، چارٹرڈ اکاو¿نٹینٹ، سائنسدان ، ایم بی اے ، مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء کے علاوہ کھلاڑی، سوشل ایکٹوسٹ ، شعراء ، ادیب وغیرہ بھی شامل تھے۔ پروگرام کی مہمان خصوصی *جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں ڈپارٹمنٹ آف سوشولوجی کی پروفیسر محترمہ اروندر اے۔ انصاری صاحبہ رہیں۔* *پروگرام کی صدارت مولانا آزاد اردو یونیورسٹی جودھپور کے پروفیسر جناب ڈاکٹر عزیز الل شیرانی نے فرمائی۔* مہمانان اعزازی میں جناب شجاع الدین انصاری ایم ڈی ریپڈ الیکٹروٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ ، جناب لیاقت حسین انصاری صدر آل انڈیا سیرت کمیٹی اور ڈاکٹر پیر محمد گہلوت بھی اسٹیج پر جلوہ افروز رہے۔ پروگرام مین *رضوان الدین انصاری صاحب کی ادارت میں شایع ہونے والی سالانہ میگزین *انصاری درپن۔2025* کا اجرا بھی مہمانان پروگرام کے ذریعہ عمل میں آیا۔
پروگرام میں راجستھان کے کئی اضلاع سے طلباء نے شرکت کی ، جن میں 80 فیصدی طالبات* تھیں۔ پروگرام میں ٹونک کے عالمی شہرت یافتہ ماہر خطاط جناب قاری مطیع اللہ واصفی صاحب کو مختلف رسم الخط میں قرآن مجید کی خطاطی کے اعتراف میں *انصاری رتن* سے نوازا گیا۔ اسکے علاوہ دیگر شعراءو ادباءحضرات کو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لئے *تمغہ۔ے۔اعزازی* سے نوازا گیا۔ سبھی مہمانان نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جنرل سکریٹری جناب ظہور احمدصاحب نے سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔مہمان خصوصی مہترمہ اروندر ا بے۔ انصاری صاحبہ* نے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کر بیوروکریسی کے میدان بھی آگے آنے کی اپیل کی۔ دیگر مہمانان نے بھی سبھی ٹاپر طلباءکو مبارکباد دی۔ پروگرام کے آخر میں سوسائٹی کے صدر جناب انجینیئر سراج احمد انصاری صاحب نے سبھی مہمانان ، طلبا و طالبات ، انکے والدین اور شرکت کرنے والے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں سبھی مہمانان ، بچوں اور تمام شرکاءنے طعام میں شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais