نئی دہلی،08جنوری(ہ س)۔ ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کے یتیم ڈپارٹمنٹ نے وڑن ہارمونی سینٹر، برج پوری میں اسکالرشپ تقسیم کے پروگرام کے ساتھ ہیلتھ کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ یہ پروگرام پسماندہ خاندانوں کی مدد کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔ہیلتھ کیمپ کے دوران 32 بچوں اور ان کی ماو¿ں کا طبی معائنہ کیا گیا، جسے معروف ماہرین، ڈاکٹر احمد منہاج الدین ڈائریکٹر، الشفاءاسپتال اور ڈاکٹر جاوید ملک ایم بی بی ایس نے انجام دیا۔ اس اقدام سے علاقے کے ضرورت مند خاندانوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں۔طبی معائنے کے علاوہ، طلباءکو ان کی سہ ماہی اسکالرشپ بھی فراہم کی گئی، تاکہ ان کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ یہ پروگرام ایچ ڈبلیو ایف کے یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کو ہمہ جہتی فلاحی اقدامات کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais