رحمانی30 نے سی ایم اے فاونڈیشن امتحانات میں فیصد100 کامیابی کے ساتھ تاریخ رقم کی
نئی دہلی،08جنوری(ہ س)۔ رحمانی30 نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو ثابت کرتے ہوئے 2024 کے سی ایم اے فاو¿نڈیشن امتحانات میں %100 کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی ادارے کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی بیشبہا صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے عزم کو
رحمانی30 نے سی ایم اے فاونڈیشن امتحانات میں فیصد100 کامیابی کے ساتھ تاریخ رقم کی


نئی دہلی،08جنوری(ہ س)۔

رحمانی30 نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو ثابت کرتے ہوئے 2024 کے سی ایم اے فاو¿نڈیشن امتحانات میں %100 کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی ادارے کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی بیشبہا صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔جون 2024 سیشن 1 میں، تمام پانچ طلباءنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ یہ تسلسل دسمبر 2024 کے سیشن 2 میں بھی جاری رہا، جہاں ایک بار پھر پانچوں طلباءنے %100 کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کامیابیاں 2023-24 کے سیشن کی شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے، جس میں 11 طلباءنے امتحانات میں مکمل کامیابی حاصل کی تھی۔رحمانی 30 کی لگاتار کامیابیاں اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، طلباءکی بہترین تیاری میں غیر معمولی محنت، اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے اس کے عزم و حوصلے کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ سی ایم اے (کوسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکاونٹنٹ) ایک پیشہ ورانہ اکاو¿نٹنگ ڈگری ہے جو لاگت کا تجزیہ، مالی منصوبہ بندی اور کاروباری فیصلوں میں معاونت فراہم کرنے کی مہارت دیتی ہے۔ یہ مالی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تنظیموں میں موثر حکمت عملی بنانے کے لیے ضروری علم اور مہارت فراہم کرتا ہے۔یہ قابلیت نہ صرف پیشہ ورانہ استحکام کی علامت ہے بلکہ کیریئر کے بے شمار مواقع بھی فراہم کرتی ہے، اور اب یہ مسلم سماج کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مستقبل کا ذریعہ بن رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ رحمانی30 کا مقصد تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ ادارہ باصلاحیت، قابل اور ایماندار کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاو¿نٹنٹس، کمپنی سیکرٹریز، اور چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ کوشش مسلم سماج میں کامرس کے میدان کی اہمیت اجاگر کرنے، طلباءکو بہترین اور انصاف پر مبنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنے، اور ان کامیابیوں کے ذریعے کمیونٹی کو خود مختار اور بااختیار بنانے کے مشن کا حصہ ہے۔

رحمانی30 کے سرپرست،امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے اس شاندار کامیابی پر طلباء، اساتذہ، اور ادارہ و ملت کے خیر خواہوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے والد، حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی? کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ ہمیشہ کامرس،شعبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کو برابر اہمیت دینے پر زور دیتے تھے۔۔یاد رہے کہ رحمانی30 کے27-2025 سیشن کے لیے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ حضرت امیر شریعت نے امت سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباءاس پروگرام کا حصہ بنیں۔ داخلہ فارم پ±ر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں https://tinyurl.com/r30form25-27 یا QR کوڈ اسکین کریں۔

اس سال داخلہ امتحان پرانے طرز کے مطابق یعنی آف لائن منعقد ہوگا، جس سے طلباءکا جامع اور مناسب جائزہ لیا جا سکے گا۔ پرنسپلز، کوآرڈینیٹرز، اساتذہ، والدین، اور سابقہ طلباءسے درخواست ہے کہ وہ اہل طلباءکو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande