جامعہ ڈسٹینس لرننگ کا طالب علم ترقی یافتہ بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ دوہزار پچیس کی نمائندگی کے لیے منتخب
نئی دہلی،07جنوری(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اوپن اینڈ ڈسٹینس لرننگ (او ڈی ایل) کے پبلک ایڈ منسٹریشن میں ایم۔اے۔ میں زیر تعلیم طالب علم،اتل راگھو، یوتھ ویلفیئر اینڈ پراتیہ رکشا دل ڈپارٹمنٹ کے منعقدہ اتر پردیش پچ پرزینٹیشن چمپئن شپ میں پہلا مقام حاصل
جامعہ ڈسٹینس لرننگ کا طالب علم ترقی یافتہ بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ دوہزار پچیس کی نمائندگی کے لیے منتخب


نئی دہلی،07جنوری(ہ س)۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اوپن اینڈ ڈسٹینس لرننگ (او ڈی ایل) کے پبلک ایڈ منسٹریشن میں ایم۔اے۔ میں زیر تعلیم طالب علم،اتل راگھو، یوتھ ویلفیئر اینڈ پراتیہ رکشا دل ڈپارٹمنٹ کے منعقدہ اتر پردیش پچ پرزینٹیشن چمپئن شپ میں پہلا مقام حاصل کرکے سرفہرست رہے جنہیں اب موقر ترقی یافتہ بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ دوہزار پچیس میں اتر پردیش کی نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیاہے۔ اپنی شان دار کامیابی پر راگھو نے کہا ”او ڈی ایل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروگرام پبلک ایڈمنسٹریشن میں فخر و مسرت کا احساس رکھنے والے ایم۔اے کے طالب علم کے طورپرمجھے یقین ہے کہ یہ کامیابی، تعلیمی سرگرمیوں کے تئیں میرے وقف ہونے اور میرے محترم اور باوقار ادارے کی طرف سے ملنے والے تعاون اور تحریک کو آشکار کرتی ہے۔

واضح ہو کہ ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ایسا پلیٹ فارم ہے جو قومی ترقی اور عالمی چیلینجیز پر تبادلہ خیال کرنے اور چیلینجیز کو حل کرنے کے سلسلے میں ملک بھر سے نوجوان ابھرتے قائدین کو ایک ساتھ ایک جگہ پر لے آتاہے۔ اتل کی اور بھی حصولیابیاں ہیں جن میں یوتھ گیمز کونسل انڈیا کے بین الاقوامی تائیکونڈ و ایتھلیٹ اور اسپورٹس کوآرڈینٹر کے خطابات شامل ہیں۔راگھو نے مزید کہا کہ اس کامیابی سے انھیں اس کی تحریک و تشویق ملی ہے کہ وہ مزید بہتر کریں اور ادارے کی اقدار کی تائید کے ساتھ ساتھ سماج میں مثبت تبدیلی کے لیے بامعنی انداز میں اپنا تعاون دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande