جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’سوچھ بھارت اور کلین جامعہ گرین جامعہ‘ کی مہم
نئی دہلی،07جنوری(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے اجمل باغ اسٹاف کوارٹر احاطے میں مورخہ چھ جنوری دوہزار پچیس کو ’سوچھ بھارت اور کلین جامعہ گرین جامعہ‘ کے عنوان کے تحت صفائی مہم چلائی۔ واضح ہو کہ یونیورسٹی کے ڈی ایس ڈبلیو نے یونیورسٹی کی نیشن
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’سوچھ بھارت اور کلین جامعہ گرین جامعہ‘ کی مہم


نئی دہلی،07جنوری(ہ س)۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے اجمل باغ اسٹاف کوارٹر احاطے میں مورخہ چھ جنوری دوہزار پچیس کو ’سوچھ بھارت اور کلین جامعہ گرین جامعہ‘ کے عنوان کے تحت صفائی مہم چلائی۔ واضح ہو کہ یونیورسٹی کے ڈی ایس ڈبلیو نے یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اکائی کے اشترا ک سے مذکورہ مہم چلائی تھی۔

پروفیسر مظہر آصف، عزت مآب شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ کے مسجل پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی اس صفائی مہم میں شریک ہوئے۔صفائی مہم میں طلبا،فیکلٹی، اسٹاف اور اجمل باغ کے مکین جوش وخروش کے ساتھ شریک ہوئے اور سب نے مل کر سوچھ بھارت مشن کی روح کو برقرار رکھا۔پروفیسر نیلوفر افضل،ڈین اسٹوڈینٹ ویلفیئر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شیخ الجامعہ، رجسٹر ار، کی خدمت میں سبزہ پیش کیا جو ہریالی مہم کے تئیں جامعہ کے عہد استعارہ ہے۔پروفیسر ناوید جمال،چیف پراکٹر،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جناب وقار حسین صدیقی،جامعہ این ایس ایس پروگرام کوآرڈی نیٹر نے بھی مہمانوں کا پرخلوص خیر مقدم کیااور صفائی ستھرائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پروگرام کا آغازجامعہ این ایس ایس ٹیم کے روایتی خیر مقدم اور بیگم حضرت محل گرلز ہاسٹل کے مکینوں کے پروگرام کو بحسن و خوبی انجام دینے میں مدد بہم پہنچانے سے ہوا۔شیخ الجامعہ اور جامعہ کے دیگر اسٹاف ارکین نے علامتی طورپر صفائی سرگرمی میں حصہ لیا جس نے فیکل ٹی ارکین، طلبا،اسٹاف اور مکینوں کو اپنے آس پاس کی جگہوں کو اپنا سمجھنا اور زیادہ صاف ستھرے ماحول میں اپنا تعاون دینے کی تحریک دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قومی اور انفرادی ترقی و بہبود کے بنیادی کام کے طورپر صفائی کی اہمیت اجاگر کی۔ انھوں نے کہا”ایک صاف ستھرا ماحول بہتر آموزش اور زیادہ صحت مند زندگی کو فروغ دیتاہے۔ جامعہ کوسوچھ بھارت کے قومی مشن میں تعاون پیش کرنے کا فخر حاصل ہے“۔عزت مآب پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے صفائی کو برقرار رکھنے اور کیمپس کے اندر اورباہر ہریالی مہم کو فروغ دینے کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان احساسات وجذبات کو دہرایا۔ڈین اسٹوڈینٹس ویلفیئر پروفیسر نیلو فر افضل نے تبدیلی کے سفیر کے طورپر طلبا کے رول کو اجاگر کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی برادریوں اور ساتھیوں میں صفائی کو عملاً پیش کرکے مثال پیش کریں۔ انھوں نے کہا کہ”دیر پا اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے صفائی کے سلسلے میں ہمہ وقت کوششیں کرنی چاہیے۔جناب سید عبد الرشید چیف سیکوریٹی ایڈوائزر،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے صفائی ستھرائی کے معیاروں کو لاگو کرنے نیز ماحول دوست تہذیب اور طرز معاشرت کے فروغ کے تئیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عہد کو دہرایا۔پروگرام کے اخیر میں شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ،این ایس ایس ٹیم،ڈی ایس ڈبلیو ٹیم،اسٹاف اراکین،طلبا اور اجمل باغ کے مکینوں کے تئیں تشکر کے ساتھ پروفیسر نیلوفر افضل نے جامعہ کے شعبہ باغبانی اور صفائی اکائی کے اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے جامعہ کو صاف رکھنے میں انتھک کوششیں کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande