ریاسی مہور کے جنگلاتی علاقے سے آئی ای ڈی برآمد
ریاسی مہور کے جنگلاتی علاقے سے آئی ای ڈی برآمد جموں، 3 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں مہور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے معمول کی گشت کے دوران مشتبہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ برآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی فورسز کی معمو
ریاسی مہور کے جنگلاتی علاقے سے آئی ای ڈی برآمد


ریاسی مہور کے جنگلاتی علاقے سے آئی ای ڈی برآمد

جموں، 3 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں مہور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے معمول کی گشت کے دوران مشتبہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ برآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی فورسز کی معمول کی گشت کے دوران، اہلکاروں نے ایک مشتبہ پریشر ککر پایا جس میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ نصب تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے تلاشی مہم شروع کی۔پولیس نے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande