رامبن بانہال سیکشن پرقومی شاہراہ کو چار لین ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔نتن گڈکری
جموں, 5 جنوری (ہ س)مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا ہے کہ رام بن-بانہال سیکشن پر قومی شاہراہ 44کے تحت تعمیر کیا گیا 2.35 کلومیٹر طویل اور 4 لین بانہال بائی پاس آئندہ 15 دنوں میں مکمل طور پر 4 لین ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔224.44 کروڑ روپے کی لا
Road minister


جموں, 5 جنوری (ہ س)مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا ہے کہ رام بن-بانہال سیکشن پر قومی شاہراہ 44کے تحت تعمیر کیا گیا 2.35 کلومیٹر طویل اور 4 لین بانہال بائی پاس آئندہ 15 دنوں میں مکمل طور پر 4 لین ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔224.44 کروڑ روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والے اس منصوبے میں 1,513 میٹر طویل 4 پل اور 3 کلورٹس شامل ہیں، جو سڑک کے کنارے موجود بازاروں اور دکانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل کا مؤثر حل فراہم کرے گا۔نتن گڈکری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ابتدائی طور پر بائی پاس کو 2 لین ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا، جبکہ جنکشن ڈویلپمنٹ مکمل ہونے کے بعد اسے 4 لین ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم منصوبہ خطے کی رابطہ کاری کو بہتر بنانے، قومی سلامتی کے لیے لاجسٹکس کو مضبوط کرنے، اور جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔مرکزی وزیر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس منصوبے کو ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی معیشت کو مضبوط کرے گا اور اسے ایک ممتاز سیاحتی مقام کے طور پر ابھارے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande