شرڈی کے سائی بابا مندر کو 17.5 کروڑ روپے کا عطیہ
اہلیہ نگر (احمد نگر)، 5 جنوری (ہ س)شرڈی (احمد نگر) کے سائی بابا مندر کو کرسمس اور نئے سال کے درمیان 8 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں کی زیارت کے دوران 17.5 کروڑ روپے کا عطیہ ملا۔ مندر کے ایک عہدیدار کے مطابق، اس دوران عطیہ باکس
Sai Baba Temple receives Rs 17.5 crore donations


اہلیہ نگر (احمد نگر)، 5 جنوری (ہ س)شرڈی (احمد نگر) کے سائی بابا مندر کو کرسمس

اور نئے سال کے درمیان 8 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں کی زیارت کے دوران 17.5 کروڑ

روپے کا عطیہ ملا۔

مندر کے ایک عہدیدار کے مطابق، اس دوران عطیہ باکس

میں 6 کروڑ 12 لاکھ 91 ہزار روپے جمع ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈونیشن روم میں 3 کروڑ 22

لاکھ 27 ہزار روپے اور پبلک ریلیشن آفس میں ادا شدہ پاسز کے ذریعے 1 کروڑ 96 لاکھ

44 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ جبکہ ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز، آن لائن عطیات، چیک، ڈی ڈی

اور منی آرڈرز کے ذریعے 4 کروڑ 65 لاکھ 73 ہزار روپے کا عطیہ حاصل کیا گیا، جس سے

کل رقم 15 کروڑ 97 لاکھ 37 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

عقیدت مندوں نے 809.220 گرام سونا جس کی مالیت 54

لاکھ 49 ہزار روپے تھی اور 14 کلو 398 گرام چاندی جس کی مالیت 9 لاکھ 94 ہزار روپے

تھی، سائی بابا کو پیش کی۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی بھی عطیہ کی گئی۔

کل نو دنوں میں مندر کو تقریباً 17.5 کروڑ روپے کی

رقم موصول ہوئی۔ اس دوران سائی بابا مندر میں چھ لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے مفت

پرساد کھایا جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار عقیدت مندوں نے ناشتے کے پیکٹ کا لطف اٹھایا۔ 9

لاکھ 47 ہزار 750 بنڈی لڈو پرساد کے پیکٹ فروخت ہوئے، جس سے سنستھان کو 1 کروڑ 89

لاکھ 55 ہزار روپے حاصل ہوئے۔ ساتھ ہی 5 لاکھ 98 ہزار 600 عقیدت مندوں نے مفت بنڈی

پرساد کا فائدہ اٹھایا۔

بتادیں کہ، سائی بابا کا تعلق احمد نگر کے شرڈی علاقے سے تھا

اور یہ بات دنیا بھر میں معروف ہے کہ سائی بابا دراصل ایک مسلم فقیر تھے، جن کی

کرامتوں سے متاثر ہو کر مقامی ہندو بھی ان کے عقیدت مند بن گئے۔ ان کی روحانیت اور

کرامات کی وجہ سے ان کے مزار پر مندر بھی بنا دیا گیا تھا، جہاں اب بھی ان کی پوجا

کی جاتی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande