ریاست میں اگلے 3 دن تک برقرار رہے گی سردی کی شدت
ممبئی، 5 جنوری (ہ س)مہاراشٹر میں گزشتہ دنوں غائب ہونے والی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تی
cold will continue in state for next three days


ممبئی، 5 جنوری (ہ س)مہاراشٹر میں گزشتہ دنوں غائب ہونے والی سردی

ایک بار پھر لوٹ آئی ہے اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں کم

سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ

تین دن تک سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

ریاست میں سردی کے اثرات میں مزید اضافہ ہونے کا

امکان ہے، اور درجہ حرارت 1 سے 3 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ مدھیہ مہاراشٹر اور

مراٹھواڑہ کے بعض حصوں میں بھی سردی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور ایوت محل کا کم

سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ شولاپور، سانگلی، پونے، گونڈیا،

اور نگر جیسے علاقوں میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ریاست کے دیگر حصوں میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سیلسیس تک گرا ہے۔

ودربھ کے تمام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت میں

کمی دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم، گزشتہ چند دنوں سے واشم میں درجہ حرارت میں استحکام

رہا ہے، جس کے باعث یہاں سردی کا اثر کم ہونے کا امکان ہے۔ ودربھ میں سردی کی شدت

بڑھنے کے ساتھ ہی کسانوں کے لیے اپنی فصلوں کی حفاظت کرنا ضروری ہو گیا ہے، اور

شہریوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔

گونڈیا میں بھی سردی کی شدت آئندہ چند دنوں تک

برقرار رہے گی۔ امراوتی، وردھا، ایوت محل، اور بھنڈارا اضلاع میں کم سے کم درجہ

حرارت 12 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے، اور ان اضلاع میں زیادہ تر آسمان صاف رہے

گا۔ اکولہ ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

اس وقت بھارت کی شمالی ریاستوں میں سردی کی شدت میں

مزید اضافہ ہو گیا ہے، اور کئی ریاستوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ کشمیر میں برف

باری کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شمالی ریاستوں میں سردی

کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande