ڈی سی ریاسی نے شہید راج کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا
ڈی سی ریاسی نے شہید راج کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا جموں، 3 جنوری (ہ س)۔ شوریہ چکر ایورڈ یافتہ شہید راج کمار کی برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ادھم پور سالونی رائے نے گہرے جذبات کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ پروقار تقریب پولیس شہید میموریل دومیل
Dc paid tribute


ڈی سی ریاسی نے شہید راج کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جموں، 3 جنوری (ہ س)۔ شوریہ چکر ایورڈ یافتہ شہید راج کمار کی برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ادھم پور سالونی رائے نے گہرے جذبات کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ پروقار تقریب پولیس شہید میموریل دومیل چوک ادھمپور میں منعقد ہوئی، جہاں 2 جنوری 2004 کو قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے اس عظیم سپوت کی قربانی کو یاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شہید کے والدین کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور شمع روشن کی۔ ان کی بہادری اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہید راج کمار کی جرات اور حب الوطنی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی اور یہ قربانی نسل در نسل ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی کی ترغیب دیتی رہے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتظامیہ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پریم سنگھ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ بھٹ، سی ای او میونسپلٹی راجندر ڈگرا، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ایچ او ادھمپور اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande