تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین نے 9 فروری سے ہڑتال کا نوٹس دیا
حیدرآباد, 28 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو ہڑتال کی نوٹس دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے نوٹس میں کہا کہ اگر9 فروری تک ان کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی نہیں کی گئی تو 9 فروری سے ہڑتال کا آغاز ہوگا۔جوائنٹ ایکشن کمی
آر ٹی سی ملازمین نے 9 فروری سے ہڑتال کی نوٹس دی


حیدرآباد, 28 جنوری (ہ س)۔

تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو ہڑتال کی نوٹس دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے نوٹس میں کہا کہ اگر9 فروری تک ان کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی نہیں کی گئی تو 9 فروری سے ہڑتال کا آغاز ہوگا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی زیر قیادت آر ٹی سی کی مختلف یونینوں کی جانب سے یہ نوٹس دی گئی ہے کہ جس میں حکومت کے تیقنات پرعمل آوری کی مانگ کی گئی۔ آرٹی سی کوحکومت میں ضم کرنے، دو پی آر سی پرعمل آوری ،پی ایف اور دیگر بینیفٹ کے تحت 2700 کروڑ کی اجرائی جیسے اہم مطالبات شامل ہیں۔ جے اے سی قائدین کا کہناہے کہ کانگریس پارٹی نے انتخابی منشور میں آرٹی سی ملازمین سے جو وعدے کئے تھے، ان پرعمل نہیں کیاگیا۔ الیکٹرک بسوں کی خریدی اورانہیں چلانے کی ذمہ داری خانگی کمپنیوں کے حوالے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے طور پر الیکٹرک بسیں خریدنی چاہئے۔ کانگریس حکومت نے ٹریڈ یونین کے انتخابات منعقد نہیں کئے۔ یونینوں کو ختم کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل میں اضافہ کیا گیا۔ بس بھون کے روبرو آر ٹی سی تنظیموں کے قائدین بڑی تعدادمیں جمع ہوئے اور عہدیداروں کو ہڑتال کی نوٹس حوالے کی۔ پولیس کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔ آر ٹی سی جے اے سی کے قائدین نے مینجنگ ڈائرکٹر سجنارکو ہڑتال کی نوٹس حوالے کی اور 9 فروری تک کی مہلت دی۔ جے اے سی نے جملہ 21 مطالبات کی فہرست منسلک کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو برسر اقتدار آئے 14 ماہ گزر گئے لیکن آر ٹی سی ملازمین کی بھلائی پر توجہ نہیں دی گئی۔ اسی دوران وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آر ٹی سی جے اے سی کی ہڑتال کی نوٹس پر عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande