جموں, 30 جنوری (ہ س)ڈوڈہ ضلع کے پرشولا نالہ کے قریب ایک 60 سالہ شخص کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح 11 بجے کے قریب ایک شخص اپنی بھیڑ بکریوں کو چرانے کے لیے قریبی جنگل گیا تھا، مگر طویل وقت گزرنے کے بعد بھی وہ گھر واپس نہ آیا۔ جب وہ گھنٹوں تک نہ لوٹا تو اہل خانہ اور مقامی افراد نے اس کی تلاش شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد شام کے وقت اس کی لاش پرشولا نالہ کے قریب مشتبہ حالت میں پائی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پوسٹ محلہ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری طبی و قانونی کارروائی مکمل کی۔متوفی کی شناخت نذیر احمد ولد محمودو ہرگہ ساکنہ بریسوانہ، ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر، پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر