جموں, 30 جنوری (ہ س)۔ ڈوڈہ ضلع میں مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ پولیس حکام کے مطابق، یہ آپریشن پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے بھدرواہ کے دورھو، بستی اور ملحقہ جنگلات میں صبح 8:30 بجے شروع کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی مہم جاری تھی۔ مقامی افراد نے علاقے میں مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر