نئی دہلی، 24 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مائیکل مارٹن کو آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ، مائیکل مارٹن کو آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد۔ ہم مشترکہ اقدار کی مضبوط بنیاد اور عوام سے عوام کے گہرے تعلقات پر مبنی اپنی دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی