اسکارپیو اور کینٹر کی ٹکر میں دو کی موت، تین شدید زخمی
پلول، 22 جنوری (ہ س)۔ نیشنل ہائی وے -19 پر ایک المناک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کینٹر ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی کو سائیڈ پر کر کے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ جانکاری کے مطابق
س


پلول، 22 جنوری (ہ س)۔ نیشنل ہائی وے -19 پر ایک المناک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کینٹر ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی کو سائیڈ پر کر کے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ جانکاری کے مطابق منگل کی رات دیر گئے اس واقعے میں ہوڈل گڑھی کے ہیمراج کے ذریعہ چلائی گئی اسکارپیو میں سوار سونو کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ متھرا کے عمرالا گاؤں کے یوگیش کو تشویشناک حالت میں دہلی ایمس ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ بھی دم توڑ گیا۔ حادثے میں شدید زخمی پون، ہیمراج اور وشال کا پلول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے، بدھ کو معلومات دیتے ہوئے منڈکاٹی تھانے کی انچارج رینو شیخاوت نے بتایا کہ کرمن گاوں کے پشپندر عرف پون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ متھرا کے سرتالا گاؤں کے اپنے دوست ہیمراج کو دو مختلف گاڑیوں میں پیالہ گاؤں چھوڑنے جارہے تھے۔ یہ حادثہ سرائے گاؤں کے قریب کینٹر ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد کینٹر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس فرار ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے سونو اور یوگیش کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ اس سلسلے میں تھانہ منڈکاٹی نے کینٹر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande