جے پور میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (راجستھان اسٹیٹ) کی میٹنگ منعقد
16 فروری کو ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کی مناسبت سے حکیم اجمل خاں کی قومی و ملّی خدمات کے عنوان پر مذاکرہ جے پور، 22 جنوری(ہ س)۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی ایک اہم میٹنگ ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، حکومت راجستھان)
جے پور میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (راجستھان اسٹیٹ) کی میٹنگ منعقد


16 فروری کو ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کی مناسبت سے حکیم اجمل خاں کی قومی و ملّی خدمات کے عنوان پر مذاکرہ

جے پور، 22 جنوری(ہ س)۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی ایک اہم میٹنگ ڈاکٹر محمود احسن صدیقی (ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی، حکومت راجستھان) کی صدارت میں سندھی کیمپ، جے پور میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ پروفیسر غلام قطب چشتی (سابق ڈین فیکلٹی ا?ف یونانی میڈیسن، ا?یوروید یونیورسٹی جودھپور) نے بھی مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا ا?غاز ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اسٹوڈنٹ ونگ راجستھان اسٹیٹ کے صدر ڈاکٹر وسیع الرحمن کی تلاوت قرا?ن سے ہوا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر محمد ہارون، ڈاکٹر ذاکر حسین، پروفیسر محمد صفوان، پروفیسر صابر حسین، ڈاکٹر انس قریشی، ڈاکٹر ناطق خاں، ڈاکٹر جتیندر کمار ورما وغیرہ اہم شخصیات نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کو ا±ن کی طبّی و سماجی خدمات کے اعتراف میں راشٹریہ گورو ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر سیّد عبدالمجیب نے بحسن و خوبی انجام دی۔ اس موقع پر طے پایا کہ عالمی یونانی میڈیسن ڈے کی مناسبت سے ا?ل انڈیا یونانی طبّی کانگریس راجستھان اسٹیٹ کی جانب سے 16 فروری کو ’حکیم اجمل خاں کی قومی و ملّی خدمات‘ کے عنوان پر ایک سمپوزیم کا انعقاد ہوگا جس میں تنظیم ہذا کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور پروفیسر محمد ادریس شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande