جموں, 22 جنوری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بدھ کی علی الصبح ایک مویشی گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں 100 سے زائد بھیڑیں جل کر ہلاک ہو گئیں۔یہ واقعہ وجے پور تحصیل کے رکھ بروٹیاں علاقے میں صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا۔آگ کی واردات میں جمال دین کے فرزند کے مویشی گھر اور اُس میں موجود بھڑیں ہلاک ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، چار فائر ٹینڈرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ کو قابو میں لے لیا گیا۔ تاہم، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) وجے پور ظہیر مشتاق نے بتایا کہ اس حادثے میں 100 سے زائد بھیڑیں جل کر ہلاک ہو گئیں، جب کہ چند کو بچا لیا گیا۔تحصیلدار سُدیش کمار نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، کیونکہ اس واقعے میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر