ای رکشہ رجسٹریشن کے لیے چار قسم کے دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا لازمی ہے
علی گڑھ،22 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ شہر کے باشندوں کو جلد ہی ای۔ رکشہ کے غیر منظم آپریشن کےنتیجے میں ہونے والے ٹریفک جام سے راحت ملنے والی ہے۔ ای رکشوں کےغیر منظم آپریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے پرانے سسٹم کو ختم کر نئے پلان پر کام کیا جا رہا ہے۔ اسکے
سٹی کمشنر


علی گڑھ،22 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ

شہر کے باشندوں کو جلد ہی ای۔ رکشہ کے غیر منظم آپریشن کےنتیجے میں ہونے والے ٹریفک جام سے راحت ملنے والی ہے۔ ای رکشوں کےغیر منظم آپریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے پرانے سسٹم کو ختم کر نئے پلان پر کام کیا جا رہا ہے۔ اسکے لیے نیا سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے۔ بغیر روٹ کے چلنے والے ای رکشوں کا آن لائن چالان جاری ہو گا۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اورنگرنگم کے عہدیداران نے نگر نگم سیوا بھون میں بات چیت کی۔ اسمیں طے ہو کہ ای رکشہ چلانے والوں کوآن لائن رجسٹریشن کے لیے لازمی طور پر چار دستاویزات، آر ٹی او رجسٹریشن،نگر نگم رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

شہر میں چلنے والے ای رکشہ پر آن لائن نگرانی کے لیے تیار کردہ سافٹ ویئر کونگم کمشنر ونود کمار اور ایس پی ٹریفک مکیش چند اتم نے دیکھا اور یہ طے ہوا کہ ای رکشہ آپریٹرکو روٹ کی تقسیم پہلے آئیے ،پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی آپریٹرز گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کر اسکیں گے۔

ایس پی ٹریفک نے کہا ای رکشہ کی رجسٹریشن کا آن لائن عمل فروری میں شروع ہوگا۔ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے پہلے مرحلے میں چار زون میں چار ہزار ای ،رکشہ رجسٹر کیے جائیں گے۔

میٹنگ میں وائس چیئرمین ، کونسلر م،دنیش جادون، ونود ماہور، سورج ماہور، ایڈیشنل نگم کمشنر راکیش کمار یادو، ٹی آئی نیپال سنگھ، احسان رب، سافٹ ویئر مینوفیکچرنگ کمپنی کے نوین ترپاٹھی وغیرہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande