بیجاپور: دھماکہ خیز مواد کے ساتھ تین نکسلی گرفتار
بیجاپور، 22 جنوری (ہ س)۔ بدھ کے روز، ضلع کے گنگالور تھانہ علاقے کے تحت گاو¿ں ہیرماگنڈہ، مالور، نین پال کے جنگل میں نکسلیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، ڈی آر جی بیجاپور اور گنگالور پولیس اسٹیشن کی مشترکہ فورس نے انسداد دہشت گردی کے لیے
بیجاپور: دھماکہ خیز مواد کے ساتھ تین نکسلی گرفتار


بیجاپور، 22 جنوری (ہ س)۔

بدھ کے روز، ضلع کے گنگالور تھانہ علاقے کے تحت گاو¿ں ہیرماگنڈہ، مالور، نین پال کے جنگل میں نکسلیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، ڈی آر جی بیجاپور اور گنگالور پولیس اسٹیشن کی مشترکہ فورس نے انسداد دہشت گردی کے لیے نکسل آپریشن کیلئے نکلی تھی۔

آپریشن کے دوران، ڈی آر جی سپاہیوں نے گنگالور کے مالور-نین پال کے جنگل سے تین نکسلائٹس سنو پوتم، و لد سکو پوتم ساکن کورچولی پٹیل پاڑہ تھانہ گنگالور، راجو پوتم و لد بدرو پوتم ساکن کورچولی پٹیل پاڑہ تھانہ گنگالور اور سکرم یوکا عرف ہیما عرف رمیش و لد کمکنار، ساکن ماسا یوکا، تلگاپارہ تھانہ، گنگالور ضلع، بیجاپور کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے نکسلیوں کے قبضے سے تین کلو گرام ٹفن بم، کارڈیکس تار اور برقی تاروں کے حفاظتی فیوز اور پٹاخے برآمد کیے گئے ہیں۔ گنگالور تھانہ میں گرفتار نکسلیوں کے خلاف کارروائی کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بیجاپور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande