نئی دہلی، 22 جنوری (ہ س)۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری امندیپ گرگ کو مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے بدھ کے روز مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج امندیپ گرگ، آئی اے ایس ، وزارت ماحولیات کے ایڈیشنل سکریٹری کو سونپنے کی منظوری دے دی۔ یہ چارج ریگولر آفیسر کی تقرری تک یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، دیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ