بہار اور منی پور کے نئے مقرر کردہ گورنروں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ بہار اور منی پور کے نئے مقرر کردہ گورنروں نے بدھ کے روز راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے رسمی ملاقات کی۔ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر کے ساتھ گورنروں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ راشٹرپتی بھون نے صدر کے ساتھ نو تع
گ


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ بہار اور منی پور کے نئے مقرر کردہ گورنروں نے بدھ کے روز راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے رسمی ملاقات کی۔ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر کے ساتھ گورنروں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

راشٹرپتی بھون نے صدر کے ساتھ نو تعینات گورنروں کی ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے گورنر عارف محمد خان اور منی پور کے گورنر اجے کمار بھلا نے راشٹرپتی بھون میں صدر مرمو سے ملاقات کی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پانچ ریاستوں میں گورنروں کے تقرر اور تبادلے کیے گئے تھے۔ اس میں سابق مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کو منی پور کا نیا گورنر مقرر کیا گیا۔ وہیں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کو بہار بھیج دیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande