نئی دہلی ، 15 جنوری ( ہ س )۔ اقلیتی اور پارلماننی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے 11 جنوریتا 14 جنوری 2025 کے درمیان سعودی عرب کا دورہ کال ۔اس دورے میں آئندہ سفر حج کی تیاریوں سے متعلق اہم بات چیت ہوئی ۔ انکے دورے میں حج 2025 کے لے دو طرفہ معاہدے پر دستخط ؛ حج اور عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت اور سعودی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل تھیں ۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر نے جدہ اور مدینہ میں ہندوستانی عازمین حج کے لئے کئیے جانیوالے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
ہندوستانی عازمنن حج کے لئے حج کے وسیع فریم ورک کی وضاحت کرنے والے حج 2025 کے لئے دوطرفہ معاہدے پر 13 جنوری 2025 کو جدہ میں ہندوستانی وزیر اور سعودی عرب کے وزیربرائے حج و عمرہ جناب ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے دستخط کئے جسے تحت ہندوستان کے لئے عازمین حج کا کوٹہ 1,75,025 مختص کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے جدہ مں سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام چوتھی حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور اس مں حج اور عمرہ خدمات کے شعبے مںی اہم فصلہ سازوں، ماہرین اور محققین کے اجلاس اور ورکشاپ شامل ہیں جو بہترین طریہقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے اور خیالات اور معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔
کرن رجیجو نے ریاض میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات، انجینئر صالح بن ناصر الجسرسے بھی ملاقات کی اور ہندوستانی عازمین حج کے لے نقل و حمل اور لاجسٹک کی خدمات کو مزید ہموار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خایل کیا۔ انہوں نےمدینہ کے ڈپٹی گورنر، شہزادہ سعود بن خالد بن فصل آل سعودکے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مدینہ میں قیام کے دوران ہندوستانی عازمین حج کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اپنے دورے کے دوران کرن رجیجو نے ہندوستانی عازمین حج کے لےک نقل و حمل کے انتظامات ، انتظامی ترتبی اور صحت کی سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جامع طور پر جائزہ لیا۔ مدینہ مںل انہوں نے ہندوستانی عازمین حج کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے جدہ اور مدینہ ہوائی اڈوں کے حج ٹرمنل کا بھی دورہ کاہ اور زائرین کی آمد و روانگی اور سامان کی ہنڈدلنگ کے لئے دستیا ب سہولیات کا جائزہ لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد