ووٹنگ کی اہمیت کا پیغام دینے کے لیے تین ہزار آٹو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا 
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) آر ایلس واز نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل ووٹروں کی بیداری بڑھانے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے آٹو رکشوں کے بیڑے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ آٹو رکشا دہلی کے
ووٹنگ کی اہمیت کا پیغام دینے کے لیے تین ہزار آٹو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) آر ایلس واز نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل ووٹروں کی بیداری بڑھانے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے آٹو رکشوں کے بیڑے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ آٹو رکشا دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں چلیں گے اور ووٹنگ کی اہمیت کا پیغام پھیلانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دیں گے۔

اس مہم کے تحت تین ہزار سے زیادہ آٹو رکشا تعینات کیے گئے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد شہر کے ہر کونے تک پہنچنا اور ووٹ ڈالنے کو ایک بنیادی جمہوری حق کے طور پر زور دینا ہے۔

اس موقع پر آر ایلس واز نے کہا کہ ووٹنگ صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کرتی ہے۔ اس مہم کے ذریعے ہم دہلی کے ہر اہل ووٹر کو آگے آنے اور ووٹ دینے کی ترغیب دیں۔

متحرک پوسٹروں اور نعروں سے مزین، یہ آٹوز موبائل بیداری یونٹ کے طور پر کام کریں گے، جو ووٹنگ کے طریقہ کار، ووٹنگ کی تاریخوں اور ہر ووٹ کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ یہ اقدام الیکشن کمیشن کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد آنے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ٹرن آو¿ٹ اور شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande