منوج تیواری نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان کو دیا مشورہ، کہا- معافی مانگو
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان رتوراج جھا کی جانب سے ٹی وی مباحثے کے دوران انہیں اکسانے پر گالیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما منوج تیواری نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان شہزاد پونا والا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہ
منوج تیواری نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان کو دیا مشورہ، کہا- معافی مانگو


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔

عام آدمی پارٹی کے ترجمان رتوراج جھا کی جانب سے ٹی وی مباحثے کے دوران انہیں اکسانے پر گالیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما منوج تیواری نے اپنی ہی پارٹی کے ترجمان شہزاد پونا والا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر مشروط معافی مانگیں۔ منوج تیواری نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے ترجمان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ انہیں چاہے کتنا ہی اکسایا جائے، وہ ہمیشہ وقار کے ساتھ برتاو¿ کریں۔ پارٹی بھی ان سے یہی توقع رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد پونا والا کو اس معاملے پر مزید بحث کیے بغیر غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے۔

دراصل کل ایک ٹی وی بحث میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر رتوراج جھا نے سب سے پہلے شہزاد پونا والا کا نام توڑ مروڑ کر ان پر تبصرہ کیا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے پونا والا نے کہا کہ وہ ان کا نام بھی بگاڑ سکتے ہیں اور یہ کہہ سکتے ہیں۔

ٹی وی بحث میں اٹھائے گئے الفاظ کے بارے میں رتوراج جھا نے کہا کہ وہ پوروانچل کی میتھل برہمن برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان نے میری توہین نہیں کی ہے بلکہ پوروانچل کے لوگوں کی توہین کی ہے۔ پوروانچل کے عوام آنے والے انتخابات میں یقینی طور پر اس کا مناسب جواب دیں گے۔ ایم پی سنجے سنگھ نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ پوروانچل کے لوگ آئندہ انتخابات میں اس مسئلہ پر جواب دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande