منی پور رائفلز کیمپ پر ڈرون حملہ
امپھال، 14 جنوری (ہ س)۔ منی پور کے امپھال ویسٹ میں کانگچپ فوتھلز میں واقع منی پور رائفل کیمپ پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ڈرون سے بمباری کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیمپ کے گیٹ کے قریب ایک بم گرایا گیا۔ تاہم اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی
منی پور رائفلز کیمپ پر ڈرون حملہ


امپھال، 14 جنوری (ہ س)۔ منی پور کے امپھال ویسٹ میں کانگچپ فوتھلز میں واقع منی پور رائفل کیمپ پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ڈرون سے بمباری کی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیمپ کے گیٹ کے قریب ایک بم گرایا گیا۔ تاہم اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق یہ حملہ مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے کیا، جنہوں نے 5ویں منی پور رائفل کیمپ کے قریب بم گرانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا۔

حملے کے بعد صورتحال پر قابو پانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اضافی سیکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande