کھلے میں شراب پینے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کارروائی، 456 شرابیوں نے سرد رات حوالات میں گزاری
۔ پولیس کو دیکھ کر بدمعاشوں کے ہوش ٹھکانے لگے اور کہا۔ صاحب اس بار چھوڑ دو، آئندہ کبھی نہیں آوں گا
غازی آباد، 15 جنوری (ہ س)۔ دہلی سے ملحقہ غازی آباد میں پولیس نے منگل کی دیر شام کھلے آسمان کے نیچے عوامی مقامات پر چل رہے کھلے باروں کے خلاف دو گھنٹے تک خصوصی مہم چلائی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کی قیادت میں شہری علاقوں، دیہی علاقوں اور ٹرانس ہنڈن علاقے میں چلائی گئی اس مہم میں کل 456 شرابی پکڑے گئے۔ جو کھلے میں شراب پی رہے تھے۔ کوئی گاڑی کی بونٹ پر رکھ کر، کوئی چھت پر، کوئی گاڑی کے اندر تو کوئی شراب کے ٹھیکے کے آس پاس کونے میں تو کوئی سڑک کے کنارے عوامی مقامات پر بے خوف ہو کر شراب پی رہا تھا۔ جب پولیس کا ڈنڈا چلا تو یہ لوگ حواس باختہ ہو گئے اور پولیس کے سامنے آتے ہی ان کا نشہ ایک ہی جھٹکے سے اتر گیا اور وہ منتیں کرتے نظر آئے۔ کہنے لگے صاحب اس بار چھوڑ دو ہم آئندہ یہاں شراب نہیں پییں گے۔
بہت سے لوگوں نے اپنی سفارش کروائی، لیکن پولیس کی سختی کے آگے کچھ کام نہ آئی۔ یہ مہم تینوں زونز میں منگل کی شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہی اور کل 456 افراد کو تھانوں کی حوالات میں کل کی سردی میں رات گزارنی پڑی۔ پولیس نے ان تمام کا پولیس ایکٹ کی دفعہ 334 کے تحت چالان کیا۔
پولس کمشنر اجے مشرا نے ہدایت دی تھی کہ امن و قانون کو فعال رکھنے کے لیے شام کے وقت شراب کی دکانوں کے آس پاس خصوصی مہم چلائی جائے۔ اسی سلسلے میں سٹی زون پولیس کمشنریٹ کے مختلف تھانہ علاقوں میں عوامی مقامات، شراب خانوں کے آس پاس اور سڑک کے کنارے شراب پینے والے افراد کی جانچ کے لیے سخت مہم چلائی گئی جس میں 154 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ لوگ سڑک پر کھلے عام شراب پی رہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہاں آنے اور جانے والے پیدل چلنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، سب کو حراست میں لے کر تھانے لایا گیا اور ان کا میڈیکل کروانے کے بعد پولیس ایکٹ 34 کے تحت چالان کیا گیا۔ سٹی ایریا میں تھانہ کوتوالی علاقہ میں 26، وجے نگر علاقہ میں 31، سیہانی گیٹ علاقہ میں 12، نند گرام علاقہ میں 42، کوی نگر علاقہ میں 23، مدھوون باپودھام علاقہ میں 20 افراد کو پکڑا گیا۔
دیہی علاقوں میں اس خصوصی آپریشن میں کل 144 افراد کو پکڑا گیا۔ اس میں پولیس تھانہ لونی علاقہ میں 15، تھانہ ٹرونیکا سٹی علاقہ میں - 09، تھانہ انکور وہار علاقہ میں 11، تھانہ لونی سرحدی علاقہ میں 22، تھانہ مسوری علاقہ میں 25، تھانہ مراد نگر علاقہ میں 10، پولیس اسٹیشن مودی نگر علاقہ میں 08، تھانہ نیواڑی علاقہ میں 06 ، تھانہ بھوجپور علاقہ میں05، تھانہ ویو سٹی علاقہ میں10 اورتھانہ کراسنگ ریپبلک کے علاقے میں 23 افراد پکڑے گئے۔
ٹرانس ہندن زون میں کئے گئے آپریشن میں کل 158 افراد کو پکڑا گیا۔ تھانہ اندرا پورم علاقہ میں 28، کوشامبی 22، کھوڑا کے علاقے میں 13، صاحب آباد کے علاقے میں 29، لنکروڈ کے علاقے میں 23، شالیمار گارڈن کے علاقے میں 19، ٹیلہ موڑ علاقے میں 24 لوگوں کو پکڑا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن