لوہردگا، 14 جنوری (ہ س)۔ لوہردگا ضلع کے کڈو تھانہ علاقے کے کڈو بس اسٹینڈ پر منگل کو دن دہاڑے فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پنچایت سمیتی کے سابق ممبر سنتوش مانجھی عرف منگلو کے گواہ کو مارنے آئے دو بدمعاشوں میں سے ایک بدمعاش کے ہاتھوں چلی گولی سے دوسرا سنگین طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ گاو¿ں والوں نے دوسرے بدمعاش کو پکڑ کر بری طرح پٹائی کر دی۔ اس کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
گولی دوسرے بدمعاش کی کنپٹی میں لگی ہے اور رانچی رمز میںزندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ پولیس گرفتار بدمعاش سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملزمان سے 2 لوڈیڈ نائن ایم ایم پستول اور ایک خول برآمد ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 فروری 2024 کو کڈو کے پنچایت سمیتی کے سابق رکن سنتوش مانجھی عرف منگلو کو کڈو بازارٹانڈ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
واقعہ میں ملوث تمام بدمعاش ضمانت پر باہر ہیں اور واقعہ میں ملوثبدمعاشوں کا ٹرائل لوہردگا کورٹ میں چل رہا ہے۔ اسی معاملے میں سنتوش قتل کیس کے گواہ متوفی سنتوش مانجھی عرف منگلو کے بھائی سنتو پاسوان کی گواہی ہونے والی ہے ۔ منگل کو، دو بدمعاش اپاچی بائیک پر سوار بس اسٹینڈ پہنچے اور گواہ سنتو پاسوان کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔ لیکن پستول سے غلط فائر ہو گیا، جس کے بعد دوسرے بدمعاش نے دوسری طرف سے فائرنگ کی اور گولی دوسری طرف کھڑے بدمعاش کی کنپٹی پر جالگی۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی اور گاو¿ں والوں نے دوسرے بدمعاش انعام انصاری عرف منگرا ولد رفیق انصاری ساکن کڈو بلاک موڑ کو پکڑ کر خوب پٹائی کی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر بدمعاش انعام کو چنگل سے چھڑا لیا۔ گولی لگنے سے زخمی ہوئے رانچی کے بدمعاش انعام کو علاج کے لیے رمز بھیج دیا گیا۔ اس واقعہ سے مشتعل ہو کر گاو¿ں والوں نے سڑک بلاک کر دی، پولیس کے سمجھانے کے بعد دو گھنٹے کے بعد روڈ جام ہٹایا گیا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد