اورنگ آباد میں 19 سالہ طالب علم کا بے دردی سے قتل
اورنگ آباد، 15 جنوری (ہ س)۔ اورنگ آباد میں ایک 19 سالہ طالب علم کا گلا کاٹ
کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ابتدائی تحقیقات کے
مطابق قیاس کیا جا رہا ہے کہ طالب علم کو کالج میں معمولی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا
گیا ہے۔ قتل کیے گئے نوجوان کا نام پردیپ وشواناتھ نپتے ہے اور بتایا جارہا ہے کہ
وہ بیڑ کے منجلیگاون کا رہنے والا ہے۔ وہ ایک فلیٹ میں رہتا تھا اور انکشاف ہوا ہے
کہ اسے نامعلوم نوجوانوں نے قتل کیا ہے۔
ابتدائی
شبہ ہے کہ پردیپ کا قتل کالج میں جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ذرائع کے مطابق، ہفتہ کے روز کالج
کے طلباء اور پردیپ کے دوستوں میں معمولی وجوہات پر بحث و تکرار ہوئی تھی۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان