نابالغ کو چاقو مار کر قتل 
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ شمال مشرقی ضلع کے دیال پور علاقے میں حملہ آوروں نے کم سن بچے کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم
نابالغ کو چاقو مار کر قتل 


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔

شمال مشرقی ضلع کے دیال پور علاقے میں حملہ آوروں نے کم سن بچے کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تھانہ دیال پور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو سکین کرکے حملہ آوروں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے، پولیس کے مطابق منگل کی شام تقریباً 8 بجکر 15 منٹ پر ایکتا پبلک اسکول دیال پور کے قریب حملہ آوروں نے ایک نوجوان کو چاقو سے مارا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوری طور پر قریبی جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ متوفی 17 سالہ نابالغ تھا۔ جرم کے علاوہ فرانزک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔ واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ مذکورہ معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی کا علاقے کے کچھ لڑکوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ فی الحال پولیس ملزمان کی شناخت میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande