پروفیسر ایثار احمد رضوی بنے اے ایم یو گیسٹ ہاوئس کے ممبر انچارج
علی گڑھ, 15 جنوری (ہ س)اے ایم یوکی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے استاد پروفیسر ایثار احمد رضوی کو یونیورسٹی گیسٹ ہاؤسز کا نیا ممبر انچارج مقرر کیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی ڈاکٹر علی جعفر عابدی، شعبہ کمیونٹی میڈیس
پروفیسر ایثار رضوی


علی گڑھ, 15 جنوری (ہ س)اے ایم یوکی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے استاد پروفیسر ایثار احمد رضوی کو یونیورسٹی گیسٹ ہاؤسز کا نیا ممبر انچارج مقرر کیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی ڈاکٹر علی جعفر عابدی، شعبہ کمیونٹی میڈیسن کو یونیورسٹی گیسٹ ہاؤسز کا ایسوسی ایٹ ممبر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔غورطلب ہے کہ شعبہ فارمکولوجی کے استاد پروفیسر جمیل احمد گذشتہ پانچ سال سے ایم آئی سی گیسٹ ہاؤس بنے ہوئے تھے جب یونیورسٹی میں اقتدار تبدیل ہوا تو قیاس لگائے جارہے تھے کہ اب تمام اعزازی عہدوں پر بھی تبدیلی ہوگی،حالانکہ متعدد اعزازی عہدوں پر کام کرنے والے اساتذہ خود کئی بار اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ انھیں ریلیف کردیا جائے۔یونیورسٹی کے کچھ اساتذہ اس تعلق سے کھلا خط بھی لکھ چکے ہیں کہ یونیورسٹی کے اعزازی عہدوں پر فائز ہونے کا کوئی ضابطہ ہونا چاہیے۔اب جس طرح سے تبدیلیوں کا دور شروع ہوا ہے اسکو مانا جارہا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اپنی نئی ٹیم تیار کررہی ہیں۔یاد رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اہم اعزازی عہدوں پر تبدیلی نہ ہونا موضوع گفتگو بنا ہوا تھا لیکن اب وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اس ضمن میں سنجیدگی سے غورکرنا شروع کردیا ہے جس کے عوض میں روزانہ ہی اہم عہدوں پر تبدیلیاں ہوتی نظر آرہی ہیں جو یونیورسٹی کے لئے ایک خوش آئند خبر ہے۔ اس تعلق سے مسلسل خبر بھی شائع ہو رہی تھی کہ اہم عہدوں پر پانچ پانچ سال سے زائد عرصہ سے کام کررہے لوگوں کوبدلنے کی ضرورت ہے اس تعلق سے اب کام ہوتا نظر آرہا ہے ۔۔۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande