امریکی ایس ای سی نے ٹویٹر کی ملکیت کےشیئر کے  بارے تاخیر سے انکشاف پر ایلون مسک پرمقدمہ درج
مسک نے ٹویٹر کے شیئرز خریدنے سے پہلے ہی خریدے تھے، ظاہر نہ کرنے پر ایس ای سی نے مقدمہ درج کر لیا نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ دنیا کے معروف ارب پتی ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کے طور پر حلف برداری سے کچھ ہی دن پہلے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچی
امریکی ایس ای سی نے ٹویٹر کی ملکیت کےشیئر کے تاخیر سے انکشاف پر ایلون مسک پرمقدمہ دائر


مسک نے ٹویٹر کے شیئرز خریدنے سے پہلے ہی خریدے تھے، ظاہر نہ کرنے پر ایس ای سی نے مقدمہ درج کر لیا

نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔

دنیا کے معروف ارب پتی ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کے طور پر حلف برداری سے کچھ ہی دن پہلے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کی قانونی تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹویٹر) کو حاصل کیا تھا۔ تاہم، اب ایلون مسک اس ڈیل کے حوالے سے مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکہ کے مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) نے ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

ایس ای سی کا الزام ہے کہ ایلون مسک نے ایکس کے حصص کو اسے خریدنے سے پہلے ہی خرید لیا تھا لیکن مسک نے ایس ای سی کو اس بارے میں مطلع نہیں کیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر ایس ای سی نے ایلون مسک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایلون مسک نے 2022 کے آغاز سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدنا شروع کر دیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 تک ایلون مسک کے پاس ٹوئٹر کے 5 فیصد سے زائد شیئرز تھے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک نے 4 اپریل تک اس کا انکشاف نہیں کیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹویٹر حاصل کیا اور بعد میں اس کا نام 'ایکس' رکھ دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande