ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان
واشنگٹن،15جنوری(ہ س)۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اس ایجنسی کا نام ’ایکسٹرنل ریونیو سروس‘ ہے جو امریکا کو واجب الادا بیرونی ممالک سے رقم اکٹھا کرے گی۔اس حوالے سے نو منتخب صدر نے
ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان


واشنگٹن،15جنوری(ہ س)۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اس ایجنسی کا نام ’ایکسٹرنل ریونیو سروس‘ ہے جو امریکا کو واجب الادا بیرونی ممالک سے رقم اکٹھا کرے گی۔اس حوالے سے نو منتخب صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بہت عرصے سے ہم نے انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ کمزور تجارتی معاہدوں کے ذریعے امریکی معیشت نے خود پر ٹیکس لگاتے ہوئے دنیا کو ترقی اور خوش حالی دی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے، میں آج اعلان کر رہا ہوں کہ ٹیرف، ڈیوٹیز اور غیر ملکی ذرائع سے آنے والی تمام محصولات کو اکٹھا کرنے کے لیے ایکسٹرنل ریونیو سروس بناوں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایکسٹرنل ریونیو سروس کا قیام 20 جنوری 2025ءکو ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ان لوگوں سے پیسے لینا شروع کر دیں گے جو تجارت کے ذریعے ہم سے پیسہ کماتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande