مین پوری سے انکاونٹر کے دوران دو بدمعاش گرفتار، فائرنگ سے ایک زخمی
فیروز آباد، 14 جنوری (ہ س)۔ ٹنڈلا پولیس اسٹیشن اور ایس او جی ٹیم نے پیر کی رات دیر گئے پولیس مقابلے میں کار چوری گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ایڈیشنل سپرنٹن
ب


فیروز آباد، 14 جنوری (ہ س)۔ ٹنڈلا پولیس اسٹیشن اور ایس او جی ٹیم نے پیر کی رات دیر گئے پولیس مقابلے میں کار چوری گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی روی شنکر پرساد نے بتایا کہ 28 نومبر 2024 کو بنیوال گارڈن فیروز آباد روڈ ٹنڈلا کے باہر سے ایک ایکو کار چوری ہوئی تھی۔ متاثرہ کی شکایت پر واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ، انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات ٹنڈلہ پولیس کی ٹیم علاقے میں گشت کررہی تھی کہ انہیں اطلاع ملی کہ چور بگئی سے بنکٹ جانے والی روڈ پر کسی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تو کار میں سوار افراد نے پولیس ٹیم پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم کی جانب سے اپنے دفاع میں کی گئی فائرنگ سے ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور دوسرے ملزم کو پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام جے پال ولد بلیسٹر سکنہ سجاپور تھانہ بھوگاؤں ضلع مین پوری اور بھجن لال ولد کاشیرام ساکنہ نارکھی کندن پور تھانہ کشنی ضلع مین پوری کی اطلاع ملی ہے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملزم جے پال کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان لوگوں نے ٹنڈلا تھانہ علاقہ میں کار چوری کی دو وارداتیں کی تھیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کار، مسروقہ کار کا انجن، ایک ماسٹر چابی، غیر قانونی اسلحہ، زندہ کارتوس اور خالی کارتوس برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی مجرمانہ تاریخ ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande